بارش، برفباری، لینڈ سلائیڈنگ، بلوچستان میں طغیانی کا خدشہ

 اسلام آباد /  لاہور / پشاور / ملتان: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے آج اور کل بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔

جس سے   بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی اور ملک کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ رحیم یارخان میں ٹھٹھر کر ایک معمرشخص چل بسا،محکمہ موسمیات کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند کے بعد بوندا باندی ہوئی۔

کوئٹہ، نوکنڈی، خضدار ، قلات، بارکھان، ژوب، سبی،پٹن،مالم جبہ ، بنوں ، پاراچنار، ڈیرہ اسماعیل خان ،لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر، جوہرآباد، ساہیوال، ملتان، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور،ڈی جی خان، کوٹ ادو، لیہ،صبح سے ساہیوال ، چیچہ وطنی ، چشتیاں ، بہاولنگر ، منچن آباد ، بورے والا ، عارفوالا ،لاڑکانہ، موہنجوداڑو اورکشمیر زیارت اور نواح میں 6 انچ تک برف پڑ چکی ، وانا، اعظم ورسک، شاہ عالمل، وادی شکئی، رغزئی اورپاک افغان بارڈر انگوراڈہ، کالام، کاغان اور سوات مٹلتان، اتڑور، گبرال اور مہوڈنڈ جھیل تحصیل شکئی، برمل، خمرنگ، نیزی نارائی، اعظم ورسک، مکین، لدھا اور پریغال ،شانگلہ کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔

ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار اور گرد و نواح کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی،خون جمانے دینے والی سردی نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ، بشام، دندی، پورن الوچ، چکیسر، کروڑہ، رانیال، کماچ نصرت خیل، مارتونگ ، پشین ، یارو، خانوزئی، برشور، حرمزئی، بوستان، سرانان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

چند مقامات پر بارش ریکارڈ ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا، سب سے زیادہ بارش، قلات 12،کوئٹہ شہر 10،ژوب 06، مالم جبہ، پاراچنار 05، بھکر،لیہ 05، جھنگ 03، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ، کوٹ ادو02، ملتان، بہاولنگر، لاڑکانہ 02،راولاکوٹ ،کوٹلی 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا۔ اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کالام منفی 15، سکردو منفی 13، استور منفی 09، بگروٹ ،گوپس منفی 08، مالم جبہ منفی07، پاراچنار منفی 06اورراولاکوٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد پارہ منفی16 تک گرگیا۔

The post بارش، برفباری، لینڈ سلائیڈنگ، بلوچستان میں طغیانی کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QSqVOV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...