جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کا پھر حملہ، کھڑی فصلیں تباہ

فورٹ عباس: جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل نے پھر سے حملہ کر کے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقے فورٹ عباس اور چولستان کے مختلف دیہات میںٹڈی دل نے رواں سیزن میں تیسرا حملہ کیا ہے، جس کے باعث سیکڑوں ایکڑ اراضی پر تیار گندم اور سرسوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔مقامی کسان مناسب ادویات نہ ہونے کے باعث شور مچا کر ٹڈی دل کو بھگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت پر اطلاع دینے کے باوجود محکمہ زراعت کا کوئی افسر موقع پر نہیں پہنچا، انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی فصلوں کو بچانے کے لیے حکومت فوری طور پر کارروائی کرے۔

The post جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کا پھر حملہ، کھڑی فصلیں تباہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QPBNwU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...