حکومت کی آرمی چیف کی توسیع سے متعلق فیصلے پر حکم امتناع اور لارجر بنچ کی درخواست

 اسلام آباد: حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرنے اور نظرثانی اپیل پر لارجر بنانے کی درخواست دائر کردی۔

وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواست کے بعد سپریم کورٹ میں مزید دو متفرق درخواستیں دائر کردیں۔ 2 الگ الگ درخواستوں میں حکم امتناع جاری کرنے اور لارجر بینچ کی استدعا کی گئی ہے۔

حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ بنانے کی استدعا کردی۔

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع بھی مانگ لیا۔ حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ نظرثانی درخواست پر فیصلے تک 28 نومبر کے حکم پرعملدرآمد معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 نومبر کو پارلیمنٹ کو 6 ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا۔ 26 دسمبر کو حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔

The post حکومت کی آرمی چیف کی توسیع سے متعلق فیصلے پر حکم امتناع اور لارجر بنچ کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tofwhq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...