ملک بھرمیں ٹرانسپورٹرزکی جرمانوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال

 کراچی: ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے لاری اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے جرمانوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک بھرمیں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے جرمانوں میں اضافے کیخلاف بس اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے ہڑتال کردی، جس کے باعث مسافرسخت مشکال سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں  2 جنوری کوپہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بے جا جرمانوں سے ہمارا نقصان ہورہا ہے، جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ موخرکرنے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ٹرانسپورٹرز نے موٹروے، ہائی وے، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ جرمانوں سمیت دیگر اضافی ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ادھر مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے خلاف ہرطرف احتجاج اورہڑتالیں ہورہی ہیں، حکومت جلد ازجلد ٹرانسپورٹرز کے ساتھ معاملات حل کرے تاکہ مسافروں کی پریشانی ختم ہو۔

The post ملک بھرمیں ٹرانسپورٹرزکی جرمانوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Fds65Y

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...