اسلام آباد: پاکستان میں سال 2019 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 13 فیصد کمی ہوئی۔
زیادہ تر واقعات بلوچستان اور خیبر پختونخوا تک محدود رہے ۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (پیپس) کی جانب سے جاری سالانہ سکیورٹی رپورٹ کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2019 میں دہشت گردی سے اموات میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی اس سال کل 4 خودکش حملے ہوئے۔
مجموعی طور پر 357 اموات ہوئیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی سے 171 افراد جاں بحق ہوئے سب سے کم واقعات پنجاب میں ہوئے جہاں کل 5 واقعات ہوئے، رپورٹ میں مستقبل میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے نیشنل ایکشن پلان کو ایک فعال اور مربوط منصوبے میں ڈالنے اور اس کی نگرانی کا جامع طریقہ کار واضح کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
The post 2019ء پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 13 فیصد کمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2sGi2zW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box