پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج رہی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے چھرا گھونپ دیا،غفور حیدری

چاغی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج رہی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد کی پیٹھ پر چھرا گھونپ دیا. 

چاغی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے معیشت کا پہیہ رک گیا ہے، ڈالر کی قدر آسمان کو چھو رہی ہے،خودکشی کرنے کا دعویدار آج آئی ایم ایف کے رحم کرم پر ملک چلا رہے ہیں، ملک کو آئی ایم ایف چلا رہا ہے، عوام کی کمر مہنگائی سے ٹوٹ چکی ہے، اس وقت ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج رہی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد کی پیٹھ پر چھرا گھونپ دیا۔

بلوچستان حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ جام کمال نے پارلیمنٹ کی تقدس کو پامال کیا اور اپوزیشن پر بکتر بند گاڑی تک چڑھادی، جام کمال سے ان کے اپنے اتحادی ہی تنگ تھے، اپوزیشن نے صرف ایک گرتی ہوئی دیوار کو دکھا دیا، اپوزیشن نے جام کمال حکومت کو گرانے میں ساتھ دے کر اپنا سیاسی انتقام لیا ، ایوان میں عددی اعتبار سے ہم کم تھے اس لیے حکومت میں شامل نہیں ہوئے۔

The post پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج رہی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے چھرا گھونپ دیا،غفور حیدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CN3cWV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...