ٹی 20 ورلڈ کپ؛ بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی سے متعلق فواد چوہدری کی تنقیدی ٹوئٹ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کے حوالے سے مزاحیہ ٹوئٹ کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے ٹی20 میمز کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کہا ہے کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے اور پھر نیوزی لینڈ سیکیورٹی خدشات پر یو اے ای سے ایونٹ ادھورا چھوڑ کر چلا جائے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اگر ، مگر کا شکار ہیں، نیوزی لینڈ اگر اپنے بقیہ دو گروپ میچز جیت جائے تو وہ سیمی فائنل میں براہ راست پہنچ جائے گا، اگر بھارت اپنے بقیہ 2 میچ جیت جائے اور نیوزی لینڈ کو ایک میچ میں شکست ہوجائے تو پھر سیمی فائنل میں وہی ٹیم پہنچے گی جس کا فتح کا مارجن اچھا ہوگا۔

 

The post ٹی 20 ورلڈ کپ؛ بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی سے متعلق فواد چوہدری کی تنقیدی ٹوئٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nWEmxF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...