گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس

گلگت بلتستان: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس لے لیا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کم مالی وسائل اور مشکل معاشی صورتحال میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا متحمل نہیں ہوسکتے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ حکومت اسمبلی اجلاس سے متفقہ طور پر منظور ہونے والے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کے بل کوریورس کردے گی، موجودہ محدود وسائل ترجیحی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے صرف ہوں گے۔

The post گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کا بل واپس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xqDrtD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...