اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے ضروری ہے جس کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈز کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بحرین کے ساتھ روایتی تعلقات برقرار رکھنے اور تمام شعبوں میں طویل مدتی دیرپا تعلقات چاہتے ہیں، علاقائی امن و استحکام کے لیے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے ضروری ہے جس کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔
بحرین نیشنل گارڈز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اظہار کیا۔
معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر منیجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام کے لیے کردار کو بھی سراہا۔
The post بحرین نیشنل گارڈز کے سربراہ کا دورہ جی ایچ کیو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3G27V8i
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box