کراچی: پی آئی اے نے سعودی عرب کی پروازوں کے لئے بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔
پی آئی اے کی انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔پی آئی اے یکم دسمبرسے سعودی عرب کے لئے ہفتہ وار35پروازیں آپریٹ کرے گی۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ ،مدینہ، ریاض،دمام اورالکسیم کے لئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ سعودی عرب کے لئے پروازیں کراچی، لاہور،ملتان، اسلام آباد اورپشاور سے روانہ ہوں گی۔
سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6ممالک کے مسافروں کو براہ راست سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
The post پی آئی اے نے سعودی عرب کے لئے بکنگ کا آغاز کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3p7zGpc
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box