بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

 اسلام آباد: بھارت نے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی، بھارتی حکومت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے باضابطہ درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے، قومی سلامتی امور کمیٹی کی جانب سے رپورٹ ارسال کردی گی گئی ہے جب کہ دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی بھارت کی درخواست کے حوالے سے رپورٹ سول ایوی ایشن کو بھجوادی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات قانون قانونی پہلوؤں پر اپنی رپورٹ ارسال کرے گی جب کہ سول ایوی ایشن تمام رپورٹس حکومت اور وزرات خارجہ کو ارسال کرے گی جس کی روشنی میں بھارت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔

The post بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DUoJ0p

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...