ملالہ یوسف زئی گریجویٹ ہوگئیں

 لندن: نوبل انعام یافتہ لڑکی ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی۔ 

ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنی بیٹی کی گریجوایشن مکمل ہونے کی خبر شیئر کی اور ساتھ ہی تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

ضیاالدین یوسف زئی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں ملالہ کے شوہر عصر ملک اور ساس بھی موجود ہیں۔

واضح رہے ملالہ یوسف زئی نے صرف 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام حاصل کیا تھا جب کہ انہوں نے گزشتہ سال  برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات میں گریجوایشن کی ڈگری مکمل کی۔

The post ملالہ یوسف زئی گریجویٹ ہوگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cPCXUr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...