پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے۔
پشاورمیں پیپلز پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کوپشاورمیں جلسےکی اجازت نہیں دی، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی، عمران خان اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکتے ہیں، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں، پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت امیروں کوریلیف غریبوں کوتکلیف دیتی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کابوجھ عام آدمی پرڈالاگیا، جس کی ہم پچھلے3سال سے مخالفت کررہےہیں، یہ ڈیل غیر قانونی ہے، سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، موجودہ حکومت ہرشعبےمیں ناکام رہی ہے، یہ حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں مصروف ہے، نئے پاکستان میں جمہوری ،انسانی اور معاشی حقوق پر ڈا کہ ڈالا جارہا ہے، ہرپاکستانی کومعلوم ہےکہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےنام پرگیم کھیلا جارہا ہے، ہم صاف اورشفاف الیکشن چاہتےہیں، ای وی ایم آر ٹی ایس ٹو ہے، اوورسیزپاکستانیوں کیلئےالگ الیکٹورل کالج ہوناچاہیے، ہم نےکہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کاپارلیمنٹ میں اپنانمائندہ ہوناچاہیے، یہ کیسےہوسکتاہےکہ پیرس میں ووٹ ڈالاجائےاورنتیجہ پشاورمیں نکلے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دہشتگردوں کےسامنےجھک چکی ہے، یہ لوگ کون ہوتےہیں قاتلوں سےمذاکرات کرنےوالے؟ جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں ان کوسزاملنی چاہیے، جنہوں نےاےپی ایس کےبچوں کوشہیدکیاان کیساتھ حکومت مذاکرات کررہی ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ سازش کرنےوالوں کوسازش کرنےدیں،ٹیپ نکالنےوالےٹیپ نکالتےرہیں، ہم عوامی طاقت سےحکومت بنائیں گے، ہمیں اس پرخوشی نہیں ہورہی کہ آج ان کےخلاف ٹیپس نکل رہی ہیں، اب رات کے اندھیروں میں سعودی عرب سے طیارے نہیں آئینگے، خان صاحب تم سے پہلے جو حکومت تھی وہ بھی امپائر کی انگلی پر ڈانس کرتے تھے، جو بھٹو کی بیٹی کو چور کہتے تھے وہ خود سرٹیفائیڈ ہوچکے، ماضی میں عدالت پردباؤ ڈالتےرہےکہ زرداری کو20سال قیدکی سزاسناؤ۔
The post تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربےروزگاری ہے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rksnxh
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box