وزیراعلیٰ پنجاب نے علیم خان کا استعفی منظور کرلیا

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کا وزرات سے استعفی منظور کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی اور ذاتی مصروفیات کی بنا پر وزارت سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا، عبدالعلیم خان نے وزارت سے عہدے کا استعفیٰ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کیا جو انہوں نے منظور کرلیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بحیثیت سینئر وزیر اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں، پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے بھی آپ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے علیم خان کا استعفی منظور کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZtXKd7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...