کراچی: سندھ اسمبلی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 سندھ اسمبلی میں پیش کیا جو منظور کرلیا گیا۔ سندھ اسمبلی نے ٹیلی میڈیسن اینڈ ٹیلی ہیلتھ بل 2021 متفقہ طور پر منظور کیا۔
اس دوران صوبائی وزیر کی جانب سے بل پیش کرنے کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کی جانب اُچھال دیں ، اپوزیشن نے زبردست احتجاج کیا۔
اپوزیشن ارکان نے نے نامنظور نامنظور کی نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بل کی نقل تک فراہم نہیں کی گئیں۔ بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین نے کہا کہ بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے، کوشش ہے کہ مارچ 2022 میں بلدیاتی الیکشن کروا دیں جب کہ ایم کیوایم، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی تجویزپرٹاؤن سسٹم لارہے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میرے پاس اپوزیشن جماعتوں کی تحریری تجاویز موجود ہیں، ہم نے ان میں سے کئی تجاویز کو بل میں شامل کیا ہے، اگر آپ بلدیاتی الیکشن نئے قانون کے تحت نہیں چاہتے تو پھر الیکشن پرانے قانون پر کرالیتے ہیں۔
The post سندھ اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nU8lHP
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box