پشاور: خیبر پختون خوا اسمبلی نے سوات میں تیز آواز میں میوزک سننے اور عوامی مقامات پر مغلظات بکنے پر جرمانے کا بل پیش کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وادی سوات کے قدرتی مناظر کے تحفظ اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2021ء بنانے کی تیاری جاری ہے، مجوزہ بل کا مسودہ اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کردیا گیا جسے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے پیش کیا۔
بل کے تحت بغیر اجازت تعمیرات پر جرمانہ کیا جائے گا، اتھارٹی کے قیام کے بعد صفائی اور ترقیاتی منصوبے ڈی جی کی زیرنگرانی ہوں گے، گندگی اور کچرا پھینکے پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
بل میں تیز آواز میں میوزک سننے اور عوامی مقامات پر گالیاں دینے پر 3 ہزار روپے جرمانے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر 20 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔
The post سوات میں بلند آواز میوزک سننے اور مغلظات بکنے پر جرمانے کا بل پیش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CTFBD5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box