نارروال میں دولہا دلہن لینے جانے کے بجائے جیل پہنچ گیا

نارروال: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کی پاداش میں دلہا دلہن لینے کے بجائے جیل پہنچ گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق شادی کی تقریب دولہا دلہن لینے جانے کی بجائے جیل پہنچ گیا، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نارروال کے  گاؤں کھڈیاں میں زمیندار محمد سلیم کے بیٹے کی شادی تھی، دولہا محمد نعیم کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی، اور ساؤنڈ سسٹم پر گانے لگا کر ڈانس کرتے رہے، تاہم بارات جانے سے پہلے ہی پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے دولہا کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے  بتایا کہ دلہا محمد نعیم والد محمد سلیم سمیت دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے اسلحہ کی نمائش ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، دلہے کے دیگر ساتھیوں میں ممتاز علی، محمد مقصود، محمد نوید اور محمد بلال سمیت دس افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

The post نارروال میں دولہا دلہن لینے جانے کے بجائے جیل پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l8YITC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...