کراچی: ڈالر کی اونچی پرواز بدستور جاری ہے، جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 175.45 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 179 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 631 ملین ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں، غیر ملکی قرضوں کا حجم 50 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے اور رواں سال اس کی مالیت میں مزید 10 سے 12 ارب روپے بڑھنے کی خبروں کے باعث جمعہ کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تیز رفتار اڑان برقرار رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر 175 اور 176 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 179روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھے۔
مشیر خزانہ کی اسٹاک مارکیٹ میں تقریب کے دوران سٹے بازوں کو منفی افواہیں پھیلا کر بے چینی سے باز آنے کی تنبیہ اور ڈالر کی یک طرفہ اڑان کے بجائے اس کی قدر میں تنزلی کے بیان کے علاوہ متعلقہ ریگولیٹر کی مبینہ مداخلت کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اختتامی لمحات میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں ریکوری دیکھی گئی۔
نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 48 پیسے کے اضافے سے 175.45 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے کے اضافے سے 179 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے منظور شدہ فنڈ کے اجراء میں تاخیر اور آئی ایم ایف سے جنوری میں قرضے کی قسط جاری ہونے جیسے عوامل سے زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں گھبراہٹ کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ مشیر خزانہ کی تنبیہ کے بعد اب دیکھنا ہے کہ زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں مشیر خزانہ اس بیان کے اثرات کب تک رہیں گے۔
The post اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 179 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nTK5FF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box