راولپنڈی: شہریارخان آفریدی کا کہنا ہے کہ امریکا میں سوچ ہے کہ مودی بھارت دشمن ہے۔
کشمیرکمیٹی کے چئیرمین شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کا مکروہ چہرہ سمجھ چکی ہے۔ مودی بھارت کے چہرے پربدنما داغ بن چکا ہے۔ایٹمی طاقت اورکشمیرپاکستان کی بیس لائن ہے۔
ہم بھارت کو ہرجگہ شکست دے سکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان بتا رہے ہیں کہ کشمیرفلیش پوائنٹ ہو۔
شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں سوچ ہے کہ مودی بھارت دشمن ہے۔ 5اگست 2019کے بعد سے کشمیرمیں جنگی جرائم ہورہے ہیں۔کشمیر کے معاملے کو انسانیت کے حوالے سے دیکھا جائے۔ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں حق خودارادیت کا کہتی ہیں۔ کشمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر سیاست نہیں۔
شہریارآفریدی نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے۔ فیفتھ جنریشن وار فییر ہے ہمارے بچوں کو نہیں بتایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ میں 100 کھلاڑی دنیا بھر سے آئے۔ بھارت نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کھیلنے سے کیوں روکا؟کشمیر پریمئیر لیگ پر اربوں روپے کا کاروبار ہوا۔
کشمیر کمیٹی کا مطلب پارلیمان ہے جو عوام کی آواز ہے۔
The post امریکا میں سوچ ہے مودی بھارت دشمن ہے،شہریارآفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/317tPID
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box