اسلام آباد: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 1 اے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ آزمائشی پرواز کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ تصدیق کرنا تھا۔
فلائٹ ٹیسٹ کو ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام رضا ثمر، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور اسٹریٹجک اداروں کے سائنس دان اور انجینئرز نے دیکھا۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے کام یاب میزائل تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کومبارک باد پیش کی، جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے سائنس دانوں اور انجینئروں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔
The post پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CVRyIy
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box