راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے ملٹری پوسٹ پر حملہ کر کے 2 جوانوں کو شہید کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان دتہ خیل میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا، حملہ کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے جن میں 22 سالہ ٹانک کے رہائشی لانس نائیک عارف اور 27 سالہ چترال کے رہائشی لانس نائیک رحمان شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
The post شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nVQ1xS
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box