پولیس افسر کی مطلقہ خاتون سے مبینہ زیادتی

مظفر گڑھ: کوٹ ادو کے علاقے پرہاڑ شرقی میں پولیس اے ایس آئی نے مطلقہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔

پولیس حکام کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے پرہاڑ شرقی میں پولیس اے ایس آئی نے مطلقہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، جب کہ پولیس نے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے  مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ اے ایس آئی امتیاز سہرانی نے کسی خاندانی کیس کے حوالے سے معلومات لینے کے لیے متاثرہ خاتون کا نمبر لیا تھا، 24 نومبر کی رات کو اے ایس آئی نے ملزمہ خاتون کی گرفتاری کے لیے ساتھ چلنے کو کہا، رات ہونے کے باعث گھر کی خواتین نے اکیلے ساتھ جانے سے منع کیا تو اے ایس آئی امتیاز اور 3 مسلح اہلکار گھر میں داخل ہوگئے، اور اہلخانہ کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا، اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر فرار ہوگئے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بیان پر 4 اہلکاروں کے خلاف تھانہ سٹی کوٹ ادو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اے ایس آئی کو گرفتار کرکے عہدے سے معطل کردیا گیا ہے، جب کہ متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے  بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

The post پولیس افسر کی مطلقہ خاتون سے مبینہ زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32tPH13

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...