کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں شاہراہ فیصل اور شاہراہ قائدین کے سنگم پر تعمیر شدہ 15 منزلہ عمارت نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا عمل اتوار کے روز تیز کر دیا گیا۔
نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کیلیے 400 مزدوروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ ایک ایکسکویٹر کو کرین کے ذریعے عمارت کی چھت پر پہنچایا گیا، ایکسی ویٹر نے بھی کام شروع کردیا ہے۔ عمارت کے اطراف دفعہ 144 عائد کردی گئی ہے تاکہ انہدامی کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈال سکے۔ عمارت کے سامنے سروس روڈ اور عقبی گلی کو حفاظتی نقطہ نظر سے بند کردیا گیا ہے۔
اتوار کے روز مزدوروں نے عمارت کی آخری تین منزلوں کے فلیٹوں کی چھتوں کو توڑ دیا جبکہ ایکسکویٹر کے ذریعے عمارت کی سب سے اونچی منزل پر واقع واٹر ٹینک اور دیگر اسٹرکچر کو منہدم کیا گیا۔
The post نسلہ ٹاور گرانے کا کام تیز کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xw4T9k
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box