ٹرینوں کا انتظار مسافروں کا مقدر بن گیا، 14 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

 لاہور: ریلوے پلیٹ فارموں پرگھنٹوں ٹرینوں کا انتظار کرنا مسافروں کا مقدر بن گیا ہے اور ریلوے نیٹ ورک پر چلنے والی 14 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

ریلوے کے پاس مسافر بوگیوں کی کمی کی وجہ سے ٹرینیں روزانہ گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں اور مسافروں کو ریلوے پلیٹ فارموں پر ٹرینیں لیٹ ہونے پر سخت مشکلات کا سامنا رہا، گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی لاہور سے پشاور جانے والی خیبر میل بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، قراقرم ٹرین ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، لاہور سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جب کہ پاکستان ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس بھی 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

اس کے علاوہ ملت ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی، فرید ایکسپریس 1 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، لاہور سے راولپنڈی جانے والی تیز گام 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی، لاہور سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی، سر سید ایکسپریس 1گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی، لاہور سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض سیکشنوں پر ٹیکینل مینٹننس کا کام ہونے کی وجہ سے ٹرین آپریشن متاثر ہوتا ہے لیکن ٹرین آپریشن رواں دواں ہے۔

The post ٹرینوں کا انتظار مسافروں کا مقدر بن گیا، 14 ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xsxBIj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...