گھوٹکی: تھانہ اوباڑو میں تعینات پولیس اہلکار کو دوران گشت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق ضلع گھوٹکی کے تھانہ اوباڑو میں تعینات پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی رحیم یار خان اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار شہید پولیس اہلکار سندھ پنجاب سرحد پر سی پیک سروس روڈ سے اپنی ڈیوٹی پوائنٹ پر جارہے تھے کہ راستے میں کماد میں چپھے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، کانسٹیبل امانت کے سر میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا، زخمی کانسٹیبل کوشیخ زید اسپتال رحیم یار روانہ کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی شہید ہوگیا۔
The post گھوٹکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CKbluw
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box