ویکسین نہ لگوانے والوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، حکومت سندھ

کراچی: صوبائی محکمہ داخلہ نے حکم دیا ہے کہ سندھ بھر میں صرف ویکسینیڈ افراد کو مساجد میں نماز کی اجازت ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر اقدامات کئے جارہے ہیں، اور این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف ویکسینیڈ افراد کو ہی  مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ نماز اور مذہبی اجتماعات میں شرکت کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ محکمہ داخلہ نے حکم دیا ہے کہ صوبے بھر کی تمام مساجد میںسے کارپٹ ہٹا دیئے جائیں۔

The post ویکسین نہ لگوانے والوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، حکومت سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nSBJxU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...