چارسدہ میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج

 پشاور: پولیس نے چارسدہ میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ رات چارسدہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے خصوصی تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پولیس کے اعلی حکام نے مندنی چارسدہ واقعے کے مختلف پہلوؤں اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مشتعل ہجوم کی طرف سے ایک پولیس اسٹیشن اور مختلف چوکیوں کو ریکارڈ سمیت نذر آتش کیا گیا، بعض عناصر اور جرائم پیشہ افراد نے عوام کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر اکسایا۔ قرآن کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے لئے لوگوں کو اکسانے والے عناصر کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

اجلاس میں مشتعل ہجوم کی طرف سے سرکاری املاک کو آگ لگانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، بے حرمتی کرنے والے شخص کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی، تاہم حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

وزیر اعلی نے پولیس کو حکومتی عملداری اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا اور سرکاری املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، آئندہ ایسے واقعات کی موثر روک تھام کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے، اس واقعے میں تمام شرپسند عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کے خلاف شہریوں کے جذبات کا احساس ہے، شہری پرامن رہیں اور قانون کو اپنا راستہ اپنانے دیں، شہری اطمینان رکھیں، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔

The post چارسدہ میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31cYhk0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...