کراچی: قومی ایئر لائن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست فجیرہ میں پرواز کرنے والی پہلی ائیر لائن بن گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پہلی پرواز پشاور سے 168 مسافر لے کر دوپہر فجیرہ پہنچی، ائیرپورٹ پر فجیرہ کے شاہی خاندان کے افراد اور دیگر اعلیٰ حکام نے پی آئی اے کی پرواز اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا استقبال کیا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے فجیرہ پرواز کرنے والی پہلی بین القوامی ائیرلائن بن گئی، پی آئی اے کی پروازیں فجیرہ کے امیر کی خصوصی درخواست پر شروع کی گئیں، ائیرپورٹ پر روایتی استقبالی رقص کیا گیا، پی آئی اے کی پروازوں کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت 15 منٹ میں تمام مسافروں کا امیگریشن مکمل کیا جائے گا، پی آئی اے کے مسافروں کے لیے خصوصی بسوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے جو مفت دوسرے شہروں تک رسائی دیں گی۔
The post پی آئی اے فجیرہ میں پرواز کرنے والی پہلی ایئر لائن بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xmH8R2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box