نعمت اللہ خان کے کوآرڈینیٹر کے قتل پر مجرم کو 2 بار سزائے موت

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے کوآرڈی نیٹر زین العابدین عرف عابد الیاس کے قتل کے جرم میں سیاسی کارکن دانش رحمانی کو 2 بار سزائے موت سنادی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 نے سابق ناظم کراچی سابق ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے کوآرڈی نیٹر، لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 10 کے ناظم اور جماعت اسلامی کے کارکن زین العابدین عرف عابد الیاس کے قتل کا فیصلہ سنادیا جس میں استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

عدالت نے سیاسی جماعت سے تعلق کھنے والے مجرم دانش رحمانی کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔ مجرم کو قتل اور دہشت گردی کی دفعات میں الگ الگ سزائے موت دی گئیں۔ عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں دانش رحمانی کو 7 سال قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق دانش ضمانت پر رہا تھا لیکن فیصلے کے بعد اسے کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دانش نے 2013ء میں گلبہار کے علاقے میں لیاقت آباد ٹاؤن کی یوسی 10 کے ناظم زین العابدین عرف عابد الیاس کو قتل کیا تھا۔

لیاقت آباد تھانے کی حدود سے ملزم کو غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے مقتول زین العابدین عرف عابد الیاس کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

The post نعمت اللہ خان کے کوآرڈینیٹر کے قتل پر مجرم کو 2 بار سزائے موت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nZLRoA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...