نیپرا نے بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکج کا فیصلہ جاری کردیا

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موسم سرما میں صارفین کے لیے اضافی بجلی استعمال کے رعایتی پیکج کی حکومتی درخواست پر فیصلہ جاری  کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر سے 28 فروری تک ہوگا، گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کا ریٹ 12.96 پیسے فی یونٹ ہوگا جبکہ نئے بجلی صارفین کے لیے بھی زائد کھپت پر 12.96 پیسے فی یونٹ ریٹ نافذ ہوگا۔

نیپرا کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر زائد بجلی استعمال پر 12.96 روپے فی یونٹ ریٹ لگے گا، بجلی کے اضافی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ اضافی بجلی استعمال پر مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا۔

نیپرا نے اضافی بجلی کے نرخوں کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

The post نیپرا نے بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکج کا فیصلہ جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3q4qmEz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...