نور مقدم کیس؛ ملزم ظاہر جعفر کو پولیس نے ڈنڈا ڈولی کرکے عدالت سے نکال دیا

 اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کا مرکزی ملزم ظاہر جعفر اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں دوران سماعت کمرہ عدالت میں موجود افراد اور نظام سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کرتا رہا اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ نور مقدم کیس میں آج استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ،آئندہ سماعت کے لیے عدالت نے چار مزید گواہ طلب کر لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نور مقدم کیس میں آج استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوگئی ہے جب کہ آئندہ سماعت کے لیے عدالت نے چار مزید گواہ طلب کر لیے۔ کمرہ عدالت میں استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کیے جارہے تھے، لیکن جب پولیس ملزم ظاہر جعفر کو کمرہ عدالت میں آئی تو وہ حمزہ نامی شخص کو پکارتا رہا، ‘حمزہ تم کہاں ہو میرا سب کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے مجھے بات کرنے کا موقع دیا جائے۔’

ملزم ظاہر جعفر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ’ مجھے ایسے یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے اس طرح اگر میرے خلاف فیصلہ آتا ہے تو یہ یرغمال ریاست کی نشانی ہوگی‘ جج نے پولیس کو ملزم کو کمرہ عدالت سے باہر لے کر جانے کی ہدایت کی تو ملزم با آواز بلند انگریزی میں نازیبا الفاظ کا استعمال کرتا رہا اس کا سلسلہ وقفے وقفے سے تقریبا آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔

مرکزی ملزم نے کہا کہ ’یہ عدالت ایک غلاظت کے سوا کچھ نہیں، اس کارروائی کو اس لیے طول دیا جارہا ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی اختیارات ہی نہیں‘
ایک موقع پر ملزم نے کہا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں اتنے نا اہل افراد نہیں دیکھے جتنے اس کمرے میں موجود ہیں۔ یہ سب کارروائی جعلی ہے، میں آپ لوگوں کو موقع دے رہا ہوں کہ مجھے پھانسی پر لٹکایا جائے اس کے باوجود اس کیس کو لٹکایا جا رہا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ سب کٹھ پتلیاں ہیں۔‘
جج نے پولیس کو دوبارہ کہا لہ ملزم ڈرامہ کر رہا ہے اسے باہر لے جائیں۔ جس پر پولیس ملزم کو کمرہ عدالت سے باہر لے کر جانے لگی تو اس نے شدید مزاحمت کی۔
بعد ازاں عدالت نے چار مزید گواہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔

The post نور مقدم کیس؛ ملزم ظاہر جعفر کو پولیس نے ڈنڈا ڈولی کرکے عدالت سے نکال دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3k2xlu4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...