حکومت نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ان کی معاشی ٹیم نے ملاقات کی اور، وزیر اعظم کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ بھی دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء اور بین الاقوامی مارکیٹ میں انتہائی تیزی سے بڑھتی ہوئی اشیاء خورد ونوش اور پیٹرولیم قیمتوں کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، معاشی ترقی کے لیے اہم میکرو اکنامک اعشاریوں کے استحکام پر بھر پور توجہ مرکوز ہے، اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر عملدارمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

The post حکومت نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BtULhH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...