ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے فی کلو گرام کا اضافہ

 اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے نومبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے اور اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے،  ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 155 روپے 80 پیسے مہنگا کیا گیا ہے،  جس کے  بعد گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2559 روپے 35 پیسے ہوگئی، جب کہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021ء کیلئے ہے۔

 

 

 

The post ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے فی کلو گرام کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o4qwcP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...