اٹک میں ہائی ایس بس کو حادثہ پیش آیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔
راولپنڈی سے کالاباغ جانے والی ہائی ایس جھمٹ روڈ تحصیل جنڈ کے مقام پر بریک فیل ہو جانے کے باعث روڈ سے نیچے جا گری جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے کے باعث 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہیں جب کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل اسپتال جنڈ منتقل کردیا گیا۔
The post اٹک میں ہائی ایس کو حادثہ؛ 3 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BzC38s
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box