وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا

 اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماء آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا ہے، وزیراعظم مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے جب کہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 12 بجے ہوگا۔

The post وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CEQXvI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...