اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں کورونا ویکسینیشن کا باقائدہ آغاز

 کراچی /  اسلام آباد: اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں کووڈ ویکسینیشن کا آغازہوگیا۔

ملک بھرکے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی آج سے کووڈ ویکسینیشن شروع ہوگئی۔ اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، بشمول گلگت بلتستان کے تمام ویکسینیشن سینٹرزمیں صبح گیارہ بجے سے ویکسینیشن کا باضابطہ آغازہوا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189 اورسندھ میں 14 ، خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14، آزاد کشمیر میں 25 اورگلگت بلتستان میں 16 کوڈ ویکسینشین سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔  ویکسینیشن کا پورا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمینٹ سسٹم کے ساتھ کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام کرے گا۔

بلوچستان میں افتتاح: 

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں کورونا ویکسین مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کوکورونا ویکسین لگائی جائے گی، بلوچستان میں 8 ہزارسے زائد ہیلتھ ورکرزہیں جب کہ دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمرکے افراد کو ویکسن لگائی جائے گی۔

سندھ میں افتتاح:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی کراچی میں طبی عملے کوویکسین لگا کرویکسی نیشن کے پہلے مرحلے کا آغازکیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ کل 83 ہزارویکیسن وفاق نے حوالے کی ہیں۔  سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار ہیلتھ ورکرز ہیں، ان میں ایک لاکھ 80 ہزارفرنٹ لائن ورکرزہیں، پہلے مرحلے میں ہم ویکسین مہم 3 شہروں کراچی، حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد میں شروع کررہے ہیں، ان شہروں میں کوویڈ 19 کیسزکی تعداد زیادہ ہے۔

پنجاب میں افتتاح:

وزیراعلی پنجاب نے بھی انسداد کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگانے کے لئے پنجاب میں مراکز قائم کردیے گئے ہیں، حکومت شہریوں کومفت ویکسین لگائے گی، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو ویکسین لگائی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بزرگ شہریوں کوکورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

خیبرپختونخوا میں افتتاح:

اسپیشل سیکرٹری کے مطابق صوبے کے بڑے ٹرژری اسپتالوں میں روزانہ 50 اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتالوں میں روزانہ 30 طبی عملے کو ویکسین لگائی جائے گی، صوبے میں آن لائن رجسٹریشن شروع کررہے ہیں، 1166 پر طبی عملہ خود کوویکسین کےلئے رجسٹرڈ کرسکتا ہے، ایل آرایچ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن باقاعدہ طورپرشروع ہوگئی ہے اورصوبے میں مارچ تک محکمہ صحت خود بھی ویکسین کی پروکیورمنٹ کرے گا۔

آزاد کشمیر:

آزاد کشمیرمیں کورونا کی روک تھام کیلئے انسداد کوروناویکسنیشن کا آغاز کردیا گیا۔ آزاد کشمیرکے دو اضلاع مظفرآباد اورمیرپور کیلئے انسداد کورونا ویکسین فراہم کردی گئی ہے۔  مظفرآباد ضلع کیلئے ویکسین کی 2600 خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔

The post اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں کورونا ویکسینیشن کا باقائدہ آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aqRm85

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...