اسمبلیوں سے استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں، مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور باقی جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں، استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں۔

جاتی امرا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے اور لوگ بلبلا اٹھے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات میں عوام شامل نہیں، ان کی ترجیحات صرف اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے، عوام کو وہ جواب دیتے ہیں جنہیں منتخب کریں، ایک نالائق اور نااہل شخص کو اقتدار میں لایا گیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم تنقید برائے تنقید نہیں کررہے، آئین کی کوئی خلاف ورزی کرے گا تو ان کے خلاف ہم بولیں گے، اللہ نہ کرے عوام پر حکومت کا عذاب رہے، میرا نہیں خیال مہنگائی کرکے حکومت پانچ سال پورے کر لے گی۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ 4 فروری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا اس میں لائحہ عمل بنائیں گے، مسلم لیگ (ن) اور باقی جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتی ہیں، استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں، 4 فروری کو استعفوں کا کیا طریقہ کار ہوگا اس کا فیصلہ کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد اور ان ہاؤس تبدیلی کی بات کریں گے تو غور کیا جائے گا،لانگ مارچ پرپی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متفق ہیں، لانگ مارچ اور دھرنا کتنے وقت کےلئے ہوگا یہ بیٹھ کر طے کریں گے۔

The post اسمبلیوں سے استعفے دینے چاہئیں اور ضرور دینے چاہئیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pFxC71

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...