ایم کیو ایم کے 2 رہنما رؤف صدیقی اور خضر زیدی سینیٹ کے لیے نااہل قرار

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا دھچکا، الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف رؤف صدیقی اور سید خضر عسکر زیدی کی اپیلیں مسترد کردیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس آغا فیصل پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو ایم کیو ایم کے رہنماؤں رؤف صدیقی اور سید خضر عسکر زیدی کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے دو رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ٹریبونل نے ایم کیو ایم رہنماؤں و سینیٹ امیدواروں رؤف صدیقی اور سید خضر عسکر زیدی کو سینیٹ کے لیے نااہل قرار دیدیا۔

ریٹرننگ افسر نے دونوں رہنماؤں کے کاغذات مسترد کیے تھے اور ایم کیو ایم رہنماؤں نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ رؤف صدیقی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق نظر انداز کیے، لہذا کاغذات مسترد کیے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا جائے۔

The post ایم کیو ایم کے 2 رہنما رؤف صدیقی اور خضر زیدی سینیٹ کے لیے نااہل قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bqFxzb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...