قومی اسمبلی میں کشمیر کی قرارداد بھی حکومت و اپوزیشن کی سیاست کی نذر

 اسلام آباد: پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے جھگڑے کے باعث یوم یکجہتی کشمیر کی روایتی قرارداد پاس نہ ہوسکی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی ترمیم پر حکومت اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے اور خوب ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ارکان کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں اجلاس ملتوی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس مچھلی منڈی بن گیا، حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں ہاتھا پائی

اس معاملے کا افسوس ناک پہلو یہ تھا کہ کشمیر سے یکجہتی بھی ملکی سیاست کی نذر ہوگئی۔ حکومت اور اپوزیشن کے مابین جھگڑے کے نتیجے میں اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کی قرارداد بھی نہ منظور ہوسکی۔

واضح رہے کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانےکے لیے وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں دستور میں 26ویں ترمیم کا بل پیش کیا ہے جس کی اپوزیشن پُرزور مخالفت کررہی ہے۔

The post قومی اسمبلی میں کشمیر کی قرارداد بھی حکومت و اپوزیشن کی سیاست کی نذر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cG7vJm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...