مقتولہ ٹک ٹاکر مسکان کی رحمن افغانی کیساتھ ویڈیو مل گئی

 کراچی: گارڈن میں دوستوں کے ہمراہ قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر رقیہ عرف مسکان شیخ کی سابق دوست رحمٰن افغانی کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آگیا۔

انویسٹی گیشن پولیس خاتون سمیت 4 افراد کے قتل کی تفتیش کے لیے مقتولہ کے سابق دوست رحمٰن افغانی اور اس کے ساتھی قیصر تنولی کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے تاہم کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمٰن افغانی نے مقتولہ مسکان شیخ کے ٹک ٹاک پر 2 لاکھ فالورز مکمل ہونے پر گلشن معمار میں شاندار پارٹی کا انتظام کیا تھا جس میں رحمٰن کے کچھ دوستوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی تھی اور اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ٹک ٹاک بھی بنائی گئی جو منظر عام پر آگیا ہے۔

مقتولہ مسکان کا معمول تھا کہ وہ صدر رینبو سینٹر کے قریب ایک ہوٹل پر آتی تھی جہاں دیگر ٹک ٹاکرز بھی آتے تھے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمٰن افغانی مسکان کو مردوں کے ساتھ گھومنے سے منع کرتا تھا جبکہ مسکان کے ہمراہ کار پر فائرنگ سے قتل کیے جانے والے عامر خان سے رحمٰن افغانی کا چند روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا تاہم  بعدازاں ان کے درمیان صلح کرا دی گئی لیکن اس میں شرط یہ رکھی گئی تھی کہ عامر مسکان سے نہیں ملے گا۔

مقتولہ ٹک ٹاکر مسکان شیخ کی اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ بھی ٹک ٹاک منظر عام پر آگئی جس میں وہ بیٹے کو گود میں لیے ہوئے جس میں دونوں ماں بیٹے نئے سال کی مبارکباد دے رہی ہیں ایک جانب مقتولہ رقیہ عرف مسکان شیخ کی رحمٰن افغانی کے ساتھ دوستی و ٹک ٹاک بنانا تو دوسری جانب اسی پر زیادتی کی کوشش کا الزام لگا کر قائد آباد تھانے میں مقدمہ درج کرانا بھی ایک حیران کن بات ہے۔

The post مقتولہ ٹک ٹاکر مسکان کی رحمن افغانی کیساتھ ویڈیو مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36J8nZT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...