مولانا فضل الرحمان کا گھر اور دفاتر لیبیا اور عراق کے پیسوں سے بنے ہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا گھر اور دفاتر لیبیا اور عراق کے پیسوں سے بنے ہیں۔

قومی اسمبلی کے جلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسپیکر کے چیمبر میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں مذاکرات ہوئے، جس میں فیصلہ ہوا کہ اپوزیشن کو دو اور حکومت کو ایک تقریر کا موقع ملے، مذاکرات کے بعد (ن) لیگ کے اراکین کو جاتی امراء اور لند ن سے کال موصول ہوئی، باپ بیٹی نے ایاز صادق اور رانا تنویر کو ڈانٹا، اور انہیں کہا گیا کہ تمہاری جرآت کیسے ہوئی معاہدے کرنے کی، دوسری جانب شازیہ مری کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے چوروں کو چوروں کے بینر دئیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹرک اور رکشہ چلانے والوں کو کیا پتہ ایوان کیا ہوتا ہے، ہمیں پتہ ہے آپ کے قائد سے لے کر سب چور ہیں، اپوزیشن آئین کی کتاب ڈیسک بجانے کیلئے استعمال کررہی ہے، اپوزیشن اراکین سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، قائد سے لے کر رہنماوں تک ساری چوروں کی پارٹی ہے، یہ تنظیم سازی کرتے کرتے یا کوئی ٹرک چلاکر اور کوئی رکشے چلاتے یہاں پہنچا ہے، ان کی تاریں کہیں اور سے ہلتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ خریدنے میں ماسٹر کر رکھا تھا، سارا بکاؤ مال آصف زرداری اور  نوازشریف اپنی گود میں لے کر بیٹھے ہیں، ملک میں ایم این ایز کو خریدنے کی سیاست نواز شریف نے شروع کی، نواز شریف تو اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر کھا گئے، مولانا کے گھر اور دفاتر لیبیا اور عراق کے پیسوں سے بنے ہیں۔

The post مولانا فضل الرحمان کا گھر اور دفاتر لیبیا اور عراق کے پیسوں سے بنے ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36Galdv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...