کراچی: محکمہ صحت سندھ نے سرکاری ایمبولینسوں میں لاش اٹھانے پر پابندی لگا دی.
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ ڈاکٹر ارشاد احمد میمن نے تمام اسپتالوں کی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ، ڈسٹرک ہیلتھ افسران اور سربراہان کو لاشوں کی ایمبولینسوں کے ذریعے منتقلی کے حوالے سے احکامات دئیے کہ ایمبولینس صرف تشویناک اور نازک حالت میں مبتلا مریضوں کی ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال منتقلی کے لیے استعمال کی جائیں، میتوں کا بھی احترام کیا جائے، میتوں کے لیے صاف گاڑیاں، تابوت استعمال کئے جائیں، ایمبولینسیں انتہائی نگہداشت اور دیگر مریضوں کی منتقلی کے لیے استعمال کی جائیں، عوام میں آگاہی کے لیے اس حوالے سے اسپتالوں اور طبی مراکز میں تشہیر بھی کی جائے۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں لاشوں کے لیے ایمبولینسزکی فراہمی پر پابندی سندھ حکومت کی عجیب منطق ہے، سندھ کے لوگ پہلے ہی صحت کی سہولیات سے محروم ہیں، سندھ میں لوگ گدھا گاڑیوں، رکشوں پر لاشیں لیکر جاتے ہیں، سندھ حکومت کا ایمبولینس سروس کے حوالے سے نوٹیفیکیشن مسترد کرتے ہیں، سندھ حکومت ڈرامے بازیوں میں سب سے آگے، سندھ کی سسکتی تڑپتی عوام کے ساتھ روز نیا مذاق کیا جاتا ہے۔
The post محکمہ صحت نے سرکاری ایمبولینسوں میں لاش اٹھانے پر پابندی لگا دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tp1Z3G
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box