کورونا سے مزید 63 افراد جاں بحق؛ ایک ہزار220 افراد میں وائرس کی تشخیص

 اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63 افراد جاں بحق  ہوئے جب کہ 1 ہزار220 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے تازہ اعدادو شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63 افراد جاں بحق  جب کہ 1 ہزار220 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار648 جب کہ 11 ہزار 746 اموات ہوئیں۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار537 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار813 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار727، پنجاب ایک لاکھ 58 ہزار220، خیبرپختونخوا 67 ہزار 419، بلوچستان میں 18 ہزار830، اسلام آباد 41 ہزار493، گلگت بلتستان میں 4 ہزار909 کیسزرپورٹ جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار50 ہوگئی۔

 

The post کورونا سے مزید 63 افراد جاں بحق؛ ایک ہزار220 افراد میں وائرس کی تشخیص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36vfhll

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...