عدالت پیشی کے بہانے ظفروال پولیس نے 4 بچے تھانے میں بند کردیے

ظفر وال: عدالت میں پیشی کے بہانے پولیس تھانہ ظفروال نے چار معصوم بچوں کو پکڑ کرتھانہ میں بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق ظفروال کے شہری اور محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالنے والے رضوان نامی شخص کے گھر پر اور گورنمنٹ سکول میں چھاپہ مارکر 2 بچوں کو گھر سے اور 2 بچوں کو سکول سے جن کی عمر بالترتیب ایک سال ،ڈھائی سال ،چار سال اور آٹھ سال ہے پکڑ کر تھانہ میں لے آئی، ساتھ ہی بچوں کے والد کو بھی تھانے میں محبوس رکھا گیا۔

صحافیوں کے رابطہ کرنے پر انچارج تھانہ نے کہا کہ بچوں کی ماں نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے شوہر کیخلاف بچوں کو زبردستی چھیننے کیخلاف رٹ دائر کی ہے۔اس لیے انہیں عدالت میں پیش کرنے کیلیے تحویل میں لیا ہے ۔ بچوں کو صبح سے بھوکے پیاسے تھانہ ظفروال میں بند کئے رکھا،ان کے اہل خانہ سے بھی رابط نہیں کرنے دیا جا رہا۔

The post عدالت پیشی کے بہانے ظفروال پولیس نے 4 بچے تھانے میں بند کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MKqFTA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...