کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق، شوہر گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے مہران کار کو ٹکر ماری  جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے موٹرسائیکل اور مہران کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں موجود 4 دوست موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑیوں کا قافلہ کشمالہ طارق کے پروٹوکول کا تھا، ایک گاڑی میں کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹا بھی موجود تھے۔ پولیس نے کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان کو حراست میں لے کر تھانہ رمنا منتقل کر دیا  جب کہ کشمالہ طارق کا بیٹا اور  قافلے میں شامل دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے تھانہ رمنا نے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان بھی نامزد ہے، مقدمہ واقعہ میں زخمی والے شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایف آئی آر کے مطابق سفید رنگ کی جیپ نمبری ڈبلیو وائی 077 نے مہران گاڑی کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 دوست جاں بحق ہوگئے، جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے جب کہ حادثے میں 2 موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے ہیں۔

The post کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق، شوہر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O1dKNT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...