لاہور میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے گھر کو آگ لگادی، دو ننھے بیٹے زندہ جل گئے

 لاہور: مانگا منڈی کلالاں والا کھوہ کے قریب گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جل کر جاں بحق ہوگئے۔

آگ کی اطلاع پر ریسکیو ورکرز فوری طور پر موقع پر پہنچے لیکن ان کے پہنچنے سے قبل ہی دونوں بچے جاں ہو چکے تھے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے سوختہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ بچوں کی شناخت 3 سالہ فیضان اور 2 سالہ عبدالرحمان ولد وقاص کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کیں تو بچوں کی والدہ تنزیلہ نے خود آگ لگانے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا تو اس نے بتایا کہ خاوند سے جھگڑے کے بعد غصے میں گھر کو آگ لگائی۔ آتش زدگی سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

The post لاہور میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے گھر کو آگ لگادی، دو ننھے بیٹے زندہ جل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3unGyR6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...