کنڑول لائن پر بھارتی جارحیت جاری، 2 خواتین سمیت 4 زخمی

کوٹلی آزاد کشمیر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری سے ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جب کہ تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے اچانک گولہ باری شروع کر دی۔

تتہ پانی سیکٹر کے علاقہ درو شیر خان اور تاہی میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی جبکہ جندورٹ سکیٹر میں گولہ باری سے خاتون سلیمہ ایوب زخمی ہوئی، گولہ باری سے ان علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، لوگ محفوظ پناہ گاہوں میں محصو ر ہوگئے۔

دوسری جانب پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

The post کنڑول لائن پر بھارتی جارحیت جاری، 2 خواتین سمیت 4 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pHp8vZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...