کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ویڈیو وائرل

کراچی: طاہر ولا چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے طاہرولا چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا، جس میں مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے  میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج ایکسپریس نے حاصل کرلی، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ایک سفید رنگ کی کار سڑک کنارے پارک ہے، اور جب موٹرسائیکل پر دو پولیس اہلکار کار کی جانب جاتے ہیں، تو پولیس اہلکاروں کے پہنچتے ہی کار میں موجود 3 مسلح ملزمان باہر نکل کر پولیس پر براہ راست فائرنگ کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گولی لگتے ہی ایک اہلکار سڑک پر گر گیا، اور دوسرا اہلکار اپنی جان بچا رہا ہے، جب کہ کار سوار تیزی سے کار دوڑاتے ہوئے فرار ہوگئے۔  واقعہ آج صبح پیش آیا تھا۔

content.jwplatform.com

The post کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SbAk51

کورونا وائرس؛ وفاقی حکومت کی کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

 اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر کے اجلاس میں کراچی میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز سے آگاہ کیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پورے ملک سے تشخیص ہونے والے 747 کیسز میں سے 365 کا تعلق کراچی سے ہے۔ اس صورت حال میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے متاثرین کی فوری تشخیص، رسائی  اور صحت سے متعلق ضابطوں کا اطلاق یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت پر زور دیا۔

سیکریٹری صحت سندھ نے این سی او سی کو بتایا کہ انتظامیہ مرض کے پھیلاؤ کی صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کورونا میں دوبارہ اضافہ؛ کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کے پیش نظر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں  کورونا کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد اور خاص طور پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون (ایم ایس ایل ڈی) کے نفاذ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post کورونا وائرس؛ وفاقی حکومت کی کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ihIELg

گوجرخان میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

 راولپنڈی: اسلام پورہ جبر کے مدرسے میں 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مدرس کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان میں واقع مدرسے میں 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت معلم کو گرفتار کرلیا گیاہے، ملزم مولوی عبد الشکور مظفر گڑھ کا رہائشی ہے اور اسلام پورہ جبر کے مدرسے میں پڑھاتا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے سے زیادتی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اہل علاقہ نے ملزم کی درگت بناکر اس کے بال مونڈھ دیئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گوجرخان پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، درخواست میں بتایا گیا ہے کہ 14 سالہ بچہ مقامی مدرسے میں زیر تعلیم تھا، رات جب سب بچے سوگئے تو ملزم نے بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزم کو سخت سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔

The post گوجرخان میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SehIS1

دس سالہ بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والامدرسے کا معلم گرفتار

 راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں تاخیر سے آنے کی بنا پر طالب علم کو  بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے معلم کو گرفتار کرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی خیابان سرسید کے رہاہشی محمد وقاص نے بتایاکہ دس سالہ بیٹا عبدالمعیز مدرسے میں حفظ اور ناظرہ کی تعلیم حاصل کررہا ہے جسے قاری زبیر نے تاخیر سے مدرسے آنے پر تاروں اور ڈنڈوں سے مارا۔  تشدد کے باعث بچے کے چہرے سمیت جسم کے مختلف حصوں پر نشانات پڑ گئے۔

پولیس نے طبی معائنے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا تھا کہ معلم روحانی باپ اور بچے مستقبل کے معمار ہیں۔ معلم کی جانب سے بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں ہے سی پی او راولپنڈی نے تفتیشی افسران کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کی ہدایت کی ہے۔

The post دس سالہ بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والامدرسے کا معلم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cJUyME

وزیراعظم کوتنقید کا نشانہ بنانے پرفردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ لے لیا گیا

 کراچی: تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سے وزیراعظم اوران کی ٹیم پرتنقید کرنے پراستعفیٰ لے لیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورتحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سے وزیراعظم اوران کی ٹیم پرتنقید کرنے پراستعفیٰ لے لیا گیا ہے۔

اس متعلق گورنرسندھ کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفی اسی روزمعذرت کرنے کے بعد دے دیا تھا تاہم ان کے استعفی کے حوالے سے ابھی وزیر اعظم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

 

اس سے قبل مرکزی قیادت نے فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر استعفی دے دیں۔ پارٹی قیادت فردوس شمیم سے وزیراعظم اور عمر ایوب کے بارے میں گیس معاملے پر دیئے گئے بیان پر ناراض ہے۔ سندھ میں گیس بحران پرایس ایس جی سی آفس کے باہرفردوس شمیم اپنی ہی وفاقی حکومت پربرس پڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس بحران پرفردوس شمیم نقوی نے وزیر اعظم کو شرم وحیا یاد دلادی

فردوس شمیم نقوی نے عہدہ بچانے کے لیے بھاگ دوڑبھی کی تھی۔ انہوں نے اپنی جماعت کے ایم پی ایزسے رابطہ کرکے اپنے حق میں اور معافی کے لئے خط لکھنے کی درخواست کی تھی جب کہ فردوس شمیم کے حامی ایم پی ایزنے انہیں حمایت کا یقین دلادیا تھا۔

سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ بھی فردوس شمیم سے نالاں تھے جبکہ حلیم عادل شیخ قیادت کے دباؤ کے باعث فردوس شمیم کی مصنوعی حمایت پر مجبور تھے۔ موجودہ صورتحال میں خرم شیرزمان نے بھی خاموشی اختیارکرلی۔

The post وزیراعظم کوتنقید کا نشانہ بنانے پرفردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ لے لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33dArDl

نوازشریف حکومت اور عوام کو دھوکا دے کر لندن گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ

 اسلام آباد: ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک دفعہ پھر وارنٹس گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نوازشریف حکومت اور عوام کو دھوکا دے کر لندن گئے۔ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک دفعہ پھر وارنٹس گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا، پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے وارنٹس کی تعمیل کے لیے دوبارہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس گیا تاہم  ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر موجود شخص نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے وارنٹس گرفتاری کی قونصل اتاشی کے ذریعے پھر تعمیل نہ ہو سکی، قونصل اتاشی حسن نواز کے سیکرٹری وقاراحمد کے فون کرنے اور درخواست پر دوبارہ وارنٹس لے کر گئے لیکن کسی نے وارنٹ وصول نہیں کیے، ذاتی حیثیت میں پہلی بار جانے پر بھی اتاشی سے کسی نے وارنٹس وصول نہیں کئے تھے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے سخت ریمارکس میں کہا کہ ملزم حکومت اور عوام کو دھوکہ دے کر لندن گیا، اور لندن بیٹھ کر عوام اور حکومت پر ہنستا ہوگا، کل نواز شریف واپس آکر یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے وارنٹ گرفتاری کا علم نہیں، ان کا بیرون ملک جانا پورے نظام کی تضحیک ہے، آئندہ وفاقی حکومت کو بھی خیال رکھنا چاہیے کہ کیسے کسی کو باہر جانے دینا ہے۔

عدالت  نے ریمارکس دیئے کہ اس ایک کیس کی وجہ سے باقی کیس التواء کا شکار ہیں، ہزاروں کیس التواء ہیں اور یہاں اس کیس میں وقت ضائع کر رہے ہیں، جتنی کوشش ایک مجرم کو وارنٹ پہنچانے میں لگ رہی کئی سائلین کو ریلیف دیا جاسکتا ہے، عدالت، حکومت، دفتر خارجہ اور ہائی کمیشن مل کر ایک وارنٹ کی تعمیل کرارہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ مجرم (نواز شریف) کا انتہائی شرمناک رویہ ہے، لندن میں موجود قونصل اتاشی کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں اور گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا گیا کہ نواز شریف وارنٹ وصول کرنے کے لیے تیار ہیں، اس حوالے سے نوازشریف کے نمائندے نے پاکستانی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا ہے۔

The post نوازشریف حکومت اور عوام کو دھوکا دے کر لندن گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n5nEL5

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی، جب کہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی۔

The post حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30mguZc

غیر قانونی اثاثہ جات کیس؛ (ن) لیگ کے سابق پارلیمانی سیکرٹری گرفتار

 راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری ریاض کو غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت ون کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق پارلیمانی سیکرٹری اورسابق ایم پی اے چوہدری ریاض کو 10 سال قید اور 4 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم کے اثاثہ جات بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کے سزا سناتے ہی نیب راولپنڈی نے چوہدری ریاض کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا، ملزم نے گرفتاری میں مزاحمت کی تاہم نیب نے پولیس اہلکاروں کی مدد سے چوہدری ریاض کو حراست میں لے لیا، اور عدالت سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

چوہدری ریاض گوجر خان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رہے ہیں، ان کے خلاف نیب راولپنڈی نے 2005 میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

 

The post غیر قانونی اثاثہ جات کیس؛ (ن) لیگ کے سابق پارلیمانی سیکرٹری گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mZzMxv

جب تک نیب ہے اس ملک میں کوئی کام نہیں ہوگا، شاہد خاقان عباسی

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہ ساری سیاسی انجینئرنگ ہے اور جب تک نیب ہوگا اس ملک میں کوئی کام نہیں ہوگا۔

نیب راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما (ن) لیگ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گرفتاری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، شہباز شریف کا ٹرائل چل رہا ہے پھر بھی گرفتار کرلیا گیا، یہ سب سیاسی انتقام کا سلسلہ ہے نیب نے ایم ڈی غلط لگانے کا الزام لگایا، آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ 6 سال قبل پی ایم ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ساری تعیناتیاں غلط ہے بس ایک تعیناتی ٹھیک ہے وہ چیئرمین نیب کی تعیناتی، ہمارے دور حکومت میں چیئرمین نیب کے علاوہ اگر تمام تعیناتیاں غلط ہوئی ہیں تو سب تعیناتیوں پر کیس بنا کر تماشا بند کریں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب کا مقصد صرف سیاستدانوں اور وزراء کو بے عزت کرنا ہے، جو سرکاری آفسر ایمانداری سے ریٹائرڈ ہوگیا اسے نیب میں گھسیٹا جارہا ہے، ملک میں جمہوریت کے لیے جگہ تنگ کی جا رہی ہے، آج ملک میں جمہوریت پسپا ہو رہی ہے اور یہ خوفناک بات ہے، کسی ملک نے جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کی، ہم بھی نہیں کر سکیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ ساری سیاسی انجینئرنگ ہے، مجھے گرفتار کرنا ہے تو کرلیں لیکن ملک کو چلنے دیں کیوں کہ جب تک نیب ہوگا اس ملک میں کوئی کام نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج  کرنا ہمارا جمہوری حق ہے، نیب نہیں وقت بتائے گا کہ عوام اس وقت پریشان ہیں اور اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ لوگ دعائیں کرتے ہیں کابینہ اجلاس نہ ہی ہوں تو اچھا ہے، کابینہ میں ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں گئیں، حکومتی وزراء تقریبا 175 پریس کانفرنسیں کرچکے ہیں، وزارتوں میں کام نہیں ہے صرف پریس کانفرنسوں پر ان کا زور ہے جب کہ منی لانڈرنگ ایک فیشن ایبل لفظ بن چکا ہے تاہم نہ وزرا، نہ وزیر اعظم اور نہ ہی نیب کو منی لانڈرنگ کا معلوم ہے، پریس کانفرنس کرنا آسان اور جھوٹ بولنا اس سے بھی آسان کام ہے۔

The post جب تک نیب ہے اس ملک میں کوئی کام نہیں ہوگا، شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jhxhUG

انسداد بدعنوانی کے لیے قائم محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے افسران ہی کرپشن میں ملوث

لاہور: کرپشن کے سدباب کے لیے قائم محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے افسران و اہلکار ہی کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انسداد بدعنوانی کے لیے قائم محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں افسران و اہلکار ہی کرپشن میں ملوث نکلے، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے نوٹس لیتے ہوئے 12 افسران و اہلکاروں کو ملازمتوں سے فارغ کردیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے جن افراد کو ملازمتوں سے فارغ کیا ان میں سب انجینئر، سٹینوگرافرز، کلرکوں سمیت پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، تمام افراد کے خلاف ایف ائی آرز بھی درج کرلی گئی ہیں، ملازمتوں سے فارغ اورمحکمانہ سزائیں پانے والوں میں ایک کا تعلق اینٹی کرپشن ہیڈ کواٹر جب کہ دیگر کا ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان  سے ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کےلئے اینٹی کرپشن کے اندر کی صفائی بھی ضروری ہے جس کے لیے زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے، جو کوئی بھی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا وہ سزا سے نہیں بچے گا، پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کے اندر سے اگر کسی کو بھی کوئی بلیک میل کرے تو میرے نوٹس میں لائیں، اینٹی کرپشن کے اندر بھی اختیارات سے تجاوز، کرپشن، بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

The post انسداد بدعنوانی کے لیے قائم محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے افسران ہی کرپشن میں ملوث appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33h4URg

بھارت مقبوضہ کشمیر کی المناک داستان کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی المناک داستان کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ، بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک برتا جا رہا ہے اس پر بے حد تشویش ہے،  بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی پامالیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،  ایک المناک داستان ہے جسے بھارت پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے۔

وزیرخارجہ  نے کہا کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے جب بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو منظرِعام  پر لانا چاہا تو انہیں اتنا مجبور کیا گیا کہ انہیں بھارت میں اپنے دفاتر بند کرنا پڑے، ان کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے، ان کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ظلم و ستم کو بے نقاب کیا. دہلی میں ہونے والے حالیہ فسادات میں پولیس کے گٹھ جوڑ اور پشت پناہی کا پردہ چاک کیا. یہی دو چیزیں بھارت کو ناگوار گزریں اور انہوں نے حیلوں بہانوں سے  غیر قانونی سرگرمیوں کے انسدادی ایکٹ 2019  کی آڑ میں ان پر بے جا پابندیاں لگانا شروع کر دیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ جمہوریت میں وہ سلوک روا نہیں رکھا جاتا جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں کے ساتھ رکھا جا رہا ہے ۔آج ہیومن رائٹس کونسل کو انسانی حقوق کی تنظیموں پر لگائی جانے والی قدغنوں اور بے جا پابندیوں کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں جتنی انسانی حقوق کی تنظیمیں ہیں انہیں اس بھارتی رویے کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

The post بھارت مقبوضہ کشمیر کی المناک داستان کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S9hhrV

بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف درخواست میں وفاق کو نوٹس جاری

 اسلام آباد: عدالت نے بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف درخواست میں سیکریٹری خارجہ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواست پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل چوہدری حسیب چوہدری نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ مفاد عامہ اور نیشنل کاز کے لیے درخواست دائر کی ہے، ہندو فیملی بھارت گئی ’را‘ نے آر ایس ایس کے ذریعے ان کو قتل کرا دیا، اس فیملی نے را کے لیے جاسوسی کرنے سے انکار کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صدر پاکستان نے پاکستانی شہریوں خصوصی طور پر اقلیتوں کے لیے آواز اٹھانا بہت اچھا ہے، اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی ہدایت کی جائے،   11 ہندوؤں کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بھارتی سفارت خانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعد معلومات را کو فراہم کیں اور را نے بھارت جانے والی فیملی کو جودھ پور میں رہائش فراہم کی، جاسوسی پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، ناکامی پر دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کی مدد سے قتل کر دیا۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی سفارتخانہ سفارتی آداب کے خلاف علاقے کے امن کو تباہ اور عدم استحکام کے لیے کوشاں ہے، اس کے خلاف اقدامات اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں، معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے سمیت بھارتی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

عدالت نے سیکریٹری خارجہ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کرتے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

The post بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف درخواست میں وفاق کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GjvwI7

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح میں اضافہ جاری

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس  کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں بدستور اضافہ  ہورہا ہے۔

ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے گذشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے مزید 62 نئے کیسز سامنے آگئے۔ کورونا کے نئے کیسز میں 32 مرد اور 30 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد16594تک جاپہنچی یے جن میں سے 15870مریض صحت یاب جبکہ  181 مریض وفات پاچکے ہیں۔ رہورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے فعال  کیسز کی تعداد481 ہیں۔

The post اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شرح میں اضافہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3l25QP8

منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے نےجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے  جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کیا گیا ہے، علی ترین کو 18 ستمبر کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایف بی آر نے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں

ایف آئی اے کے مطابق علی ترین نے اپنا جواب جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش ہونے سے معزرت کی تھی اور  اپنے جواب میں والد جہانگیر ترین کی طبعیت ناسازی کا بتایا تھا۔

 

The post منی لانڈرنگ کیس؛ ایف آئی اے نےجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kX58Tt

اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے، شوکت یوسفزئی

 پشاور: تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تحریک چلا کر معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الزامات لگانا چھوڑ دے اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے، کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں سے زیادہ کچھ نہیں، تحریک چلا کر اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔

The post اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے، شوکت یوسفزئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/347Tkah

حکومتی سیاسی و انتظامی غلطیاں ، غذائی صنعت کی بربادی کا سبب؟

 لاہور:  تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں بہت سے سیاسی، معاشی اور انتظامی بحرانوں کی دلدل میں دھنس رہی ہیں اور غلط فیصلہ سازی کا سہارا لیکر باہر نکلنے کی ہر کوشش حکومت کو مزید دھنسا رہی ہے۔ان تمام مسائل میں سب سے بڑا اور خطرناک بحران، گندم اور آٹے کا ہے جو حکومت کیلئے ناقابل شکست بنتا جا رہا ہے۔

اس وقت پاکستان کے چاروں صوبوں میں گندم اور آٹے کے مختلف نرخ وصول کیئے جا رہے ہیں اور ہفتے میں دو یا تین اجلاس خصوصی طور پر گندم بارے منعقد کرنے کے باوجود وزیر اعظم پاکستان ’’تبدیلی‘‘لانے میں ناکام ہیں اور آج بھی بازاروں کا غیر جانبدارانہ دورہ کیا جائے تو آٹا وافر مقدار میں دستیاب نہیں ہے اور جہاں مل رہا ہے وہاں بلند نرخ وصول کیے جا رہے ہیں لیکن وزیر اعظم اطمینان رکھیں کہ ان کے ’’حکم‘‘ کے مطابق عوام بالکل بھی نہیں گھبرا رہے بلکہ محترم کپتان یقین کامل رکھیں کہ نومبر اور دسمبر میں جب مارکیٹ میں آٹا کی دستیابی مزید کم اور قیمت مزید بڑھ جائے گی اور لوگ آٹے کی تلاش میں دکانوں پر مارے مارے پھر رہے ہوں گے یا پھر سرکار کی زیر نگرانی کھڑے کسی ٹرک سے آٹا کا تھیلا لینے کیلئے اپنی جان کورونا کی ہتھیلی پر رکھے ہوئے طویل قطاروں میں کھڑے ہوں گے تب بھی وہ نہیں گھبرائیں گے کیونکہ جب تک آپ ’’اجازت‘‘ نہ دیں۔

عوام از خود ’’گھبرانے‘‘ کی ہمت کیسے کر سکتے ہیں۔دنیا بھر میں کہیں بھی اوپن مارکیٹ میکنزم کو ایڈمنسٹریٹو پاور کے استعمال سے کنٹرول کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی کیونکہ اس سے بہتری کی بجائے مزید خرابیاں جنم لیتی ہیں لیکن پنجاب حکومت کی مثال ہی لے لیں کہ گندم خریدنے سے لیکر سرکاری گندم فروخت کرنے تک ہر معاملہ میں انتظامی طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے اور نتیجہ یہ ہے کہ معاملات اب ’’ریڈ لائن‘‘ کراس کر چکے ہیں ۔اس وقت خیبر پختونخوا میں گندم سٹاکس کی قلت ہے، سرکاری کوٹہ کم مقدار میں مل رہا ہے جبکہ پنجاب سے بھی آٹے کی آمد میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے پشاور اور دیگر شہروں میں آٹے کا تھیلا 1300 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ سندھ حکومت کا اس مرتبہ رویہ روٹھی ہوئی محبوبہ جیسا ہے۔

گزشتہ برس گندم آٹے کا بحران پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں اور متنازعہ اقدامات کی وجہ سے پیدا ہوا تھا اور اس نے ملک گیر بحران کی صورت اختیار کر لی تھی لیکن حکومت نے ’’بلیم گیم‘‘ کھیلتے ہوئے سندھ حکومت پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کی تھی اور سندھ حکومت کا بہت سخت میڈیا ٹرائل ہوا تھااور بعد ازاں حکومت نے سندھ کو ساڑھے چار لاکھ ٹن گندم بھی پاسکو کے ذریعے فراہم کردی تھی۔ اس مرتبہ سندھ میں ’’دانے‘‘ پورے ہیں جبکہ نجی شعبے کی جانب سے امپورٹ کی جانے والی گندم بھی ملک بھر میں سب سے سستی قیمت پر کراچی میں ہی دستیاب ہے دوسری جانب پنجاب میں ایک مرتبہ پھر سے سرکاری غلطیوں، ناکام ترین پالیسیوں اور فیصلوں میں تاخیر کے سبب گندم آٹے کا شدید بحران موجود ہے جس کی بنیادی وجہ سرکاری گوداموں میں گندم کے کم مقدار سٹاکس اور فلورملز کے خالی گودام ہیں۔

پنجاب میں بھی نجی شعبہ کم مقدار میں مہنگی قیمت پر نجی گندم لینے پر مجبور ہے تو یہی صورتحال بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہے۔ بلوچستان حکومت کی تو نا اہلیت اس امر سے ثابت ہو چکی ہے کہ انہوں نے اپنی فلورملز کو سرکاری گندم کا اجراء ہی شروع نہیں کیا ۔ نجی شعبہ ابھی تک کامیابی کے ساتھ لاکھوں ٹن گندم امپورٹ کر چکا ہے لیکن دوسری جانب وفاقی حکومت گندم امپورٹ کرنے میں عملی طور پر سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی، ٹینڈر طلب کرنے اور منسوخ کرنے کا کھیل حکومت کیلئے خوفناک ثابت ہوسکتا ہے۔

وفاقی حکام جب گندم کی سرکاری امپورٹ کرنے کی بات دبنگ انداز میں کرتی ہے اور پھر بند کمروں میں اس معاملے پر غیر سنجیدگی دکھائی جاتی ہے تو اس شخص کی مثال یاد آجاتی ہے جو لڑائی میں مد مقابل سے مار کھاتے ہوئے ’’مولا جٹ سٹائل‘‘ میں جوابی حملہ کرنے اور خوفناک انجام کی بڑھکیں لگاتے ہوئے مدمقابل پر جھپٹ پڑنے کا جسمانی انداز اپناتے ہوئے اس امر کو’’یقینی‘‘ بنائے رکھتا ہے کہ بیچ بچاو کروانے والے اس کا ہاتھ یا جسم کہیں سچ میں مقابلہ کیلئے چھوڑ نہ دیں۔

گزشتہ روز لاہور میں پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس میں تمام صوبوں سے آئے رہنماوں نے بہت ہی اہم اور چشم کشا انکشافات اور مطالبات کیئے ہیں۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سنٹرل چیئرمین بدرا لدین کاکڑ نے کہا کہ عمران خان صرف پنجاب کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیرا عظم ہیں ،بلوچستان ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے عوام کا کیا قصور ہے کہ وہ 1300 روپے میں آٹا خرید کر کھائیں جبکہ پنجاب حکومت اپنے عوام کو 860 روپے میں آٹا دے۔

حکومت کو گندم آٹا کے حوالے سے یکساں پالیسی بنانا ہو گی۔سندھ سے تعلق رکھنے والے فلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما حاجی یوسف نے کہا کہ پورے ملک میں گندم اور آٹے کی ترسیل پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہونا چاہئے جبکہ حکومت آٹے کو ’’ڈی ریگولیٹ‘‘ کرے اور سبسڈی بند کرے۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مرکزی سینئر وائس چیئرمین محمد نعیم بٹ کی تقریر بہت جذباتی تھی اور انہوں نے سندھ کے ساتھ بھرپور شکوہ شکایت کی کہ وہاں سے آنے والی گندم پر فی بوری 700 روپے تک رشوت و کرایہ دینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت فلورملنگ انڈسٹری میں اتحاد بہت ضروری ہے اور اگر ہم ایک ہو جائیں تو فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس سے بڑی تنظیم ثابت ہو سکتے ہیں۔ پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر اور پنجاب کے نومنتخب چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا کہ ہر فلور مل مالک اپنی مل کا بزنس پلان 8 گھنٹے کی پسائی کے مطابق تیار کرتا ہے اسی کے مطابق لیبر رکھی جاتی اور دیگر اخراجات کیئے جاتے ہیں لیکن پنجاب حکومت نے نہ تو ہمیں گندم خریدنے دی اور نہ ہی خود وافر خریدی اور اب ہمیں ایک یا دو گھنٹہ کا کوٹہ دیکر مطالبہ کیا جارہا ہے کہ صوبے کی مکمل ڈیمانڈ پوری کی جائے۔

پنجاب حکومت نے شہری آبادی کے تناسب سے کوٹہ مقرر کیا ہے جو غلط اور غیر آئینی ہے دیہی آبادی کو بھی ساتھ شامل کیا جائے اور فی رولر باڈی کے تناسب سے یکساں کوٹہ دیا جائے۔ہم مسلسل یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایک مستقل پالیسی کے تحت فلورملز سمیت نجی شعبہ کو گندم امپورٹ کر کے ری ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ہونی چاہئے تا کہ افغانستان سمیت دیگر عالمی مارکیٹ میں پاکستانی تاجر جگہ بنا سکیں۔ فلورملز کو گندم خریدنے سے روکنے کا خمیازہ حکومت بھگت رہی ہے۔

لہذا آئندہ فلورملز کو گندم خریدنے اور رکھنے کی مکمل اجازت دی جائے ۔فلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی قائد لیاقت علی خان کی تقریر تقریب کی سب سے مدلل اور اثر انگیز تقریر تھی،انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہم کروڑوں روپے لگا کر مل لگاتے ہیں، درجنوں افراد کو اپنی مل میں روزگار دیتے ہیں، کروڑوں روپے کا سالانہ ٹیکس دیتے ہیں لیکن کسی پٹواری کا منشی یا محکمہ فوڈ کا ملازم مل پر آکر ہماری عزت نفس کو چکنا چور کر دیتا ہے۔ فلورملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان دنگل نومبر سے بام عروج پر پہنچ جائے گا۔

The post حکومتی سیاسی و انتظامی غلطیاں ، غذائی صنعت کی بربادی کا سبب؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ScfRNy

کراچی کے حقوق کیلئے سیاسی جماعتوں کے احتجاجی مارچ اور جلسے

 کراچی:  کراچی کو اس وقت تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے توجہ کا مرکز بنایا ہوا ہے۔

فی الحال الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا کام روک دیا ہے تاہم شہر کی اسٹیک ہولڈرز سمجھے جانے والی جماعتیں مختلف عوامی اجتماعات منعقد کرکے شہریوں کو اپنا ہونے کا احساس دلارہی ہیں ۔ اس ضمن میں ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کی جانب سے اجتماعات دیکھنے میں آئے۔

جنہیں عوام کی شرکت کے لحاظ سے کامیاب قرار دیا جا سکتا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ”کراچی مارچ” میں ایک مرتبہ پھر نئے صوبے کی باز گشت سنائی دی گئی اور پارٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا کہ  شہر ی سندھ صوبہ، متر وکہ سندھ صوبہ یا جنو بی سندھ صوبہ اب بن کر رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم صوبے کیلئے جمع ہوئے ہیں اور صوبہ لیکر رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان بچانے کی ضمانت پاکستان بنانے والو ں کی اولادوں کے پاس ہے اور انکی آبادی کو آدھا گنا گیا ہے، خیرپور اور دادو کے لوگ کر اچی پر راج نہیں کر سکتے، کر اچی والو ں کو ان کا حق حکمرانی دینا ہوگا۔ادھر جماعت اسلامی نے اپنے حقوق کراچی مارچ میں 14اکتوبر کو ملک گیر سطح پر یوم حقوق کراچی منانے اور 15,16,17اکتوبر کو کراچی بھر میں حقو ق کراچی تحریک کے مطالبات کی منظوری کے لیے عوامی ریفرنڈ م کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں سراج الحق اور حافظ نعیم الرحمن  کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے وزیر اعلی ہاؤس یا سندھ اسمبلی کا گھیراؤ بھی کیا جا سکتا ہے، عروس البلاد کراچی اور اس کے تین کروڑ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،کراچی کے عوام کے مسائل کے حل اور آئینی وقانونی اور جائز حق کے حصو ل کی جدوجہد جاری رہے گی۔

دوسری جانب شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی بدقسمتی ہے کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں تک بدامنی کا شکار رہا اور اس کے بعد جب امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی تو اندازہ ہوا کہ شہر کا بنیادی انفرااسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ ماضی میں کراچی صرف اپنی بدامنی کی وجہ سے خبروں میں رہتا تھا۔ شہر کی اسٹیک ہولڈرز جماعتوں اور بارہ سال سے صوبے میں برسراقتدار پاکستان پیپلزپارٹی نے شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی، جس کی وجہ سے آج ملک کا سب سے بڑا شہر مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک ایک بااختیار بلدیاتی حکومت کا قیام نہیں ہوتا ہے۔

اس وقت تک مسائل حل ہونے کی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم کا اعلان کردہ گیارہ سو ارب روپے کا پیکج بھی محض اعلان ہی محسوس ہو رہا ہے اور اگر اس پر عملدرآمد ہو بھی جاتا ہے تو چند سال بعد مسائل پھر سراٹھانا شروع ہو جائیں گے کیونکہ اس کی بنیادی وجہ مردم شماری کے نتائج ہیں۔ تمام آزاد ذرائع اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ اس وقت شہر کی آبادی تین کروڑ کے قریب ہے لیکن اس کے لیے جن بھی پیکجز کا اعلان ہوتا ہے وہ اس کی اصل آبادی کو نظرانداز کرکے کیا جاتا ہے۔ ان حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی ماضی میں شہر کراچی پر راج کرتی رہی ہیں۔

ان دونوں کے پاس شہر کی بلدیاتی حکومتیں بھی رہی ہیں۔2002 سے 2008 تک کے عرصے کو ترقیاتی کے کاموں کے حوالے سے آئیڈیل قرار دیا جا سکتا ہے جب جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان  اور ایم کیو ایم کے اس وقت کے ناظم سید مصطفی کمال کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے لیکن اس کے بعد شہر کی قسمت ایک مرتبہ سوگئی۔ان دونوں جماعتوں کی جانب سے اب سڑکوں پر کراچی کے حقوق مانگے جا رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ ان احتجاجی مظاہروں کے کیا نتائج سامنے آتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہم قومی معاملات پر اتفاق رائے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا ہے۔کراچی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں قومی سلامتی کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں ہوئی ، شیخ رشید کا غیر ذمہ دارانہ بیانیہ معاملات کو متنازعہ بنا رہا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتار ی کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ وفاقی حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو رہا کرے۔

پارٹی چیئرمین کی طرح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی وفاقی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں لاکھوں متاثرین بارش کی کوئی مدد نہیں کی، وفاقی حکومت کا رویہ سندھ دشمنی پر مبنی ہے۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم  دوبارہ تازہ ہوگئے ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج مجرم عبد الرحمان عرف بھولا اور مجرم زبیر چریا کو 264 مرتبہ دونوں کو سزائے موت، 4 مجرموں کو سہولتکاری اور اعانت جرم میں عمر قید کی سزا سناتے ہوئے مقدمے کے مرکزی ملزمان حماد صدیقی اور علی حسن قادری کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبد الرف صدیقی سمیت 4 ملزمان کو باعزت بری کردیا ہے۔

اس فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رؤف صدیقی کی بریت سے ثابت ہوگیا کہ اس واقعہ سے ان کی جماعت کا کوئی تعلق نہیں تھا تاہم وہ یہ بھول گئے سزائے موت پانے والے دونوں مجرم ان کی سابق جماعت کے ہی کارکن ہیں۔ادھر سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کا فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیاجانتی ہے کہ اس سانحہ میں کون کون ملوث ہے، سب کو پکڑا جائے۔ جن ملزمان کو سزائے موت ہوئی ہے ان کو بلدیہ فیکٹری کے سامنے سرعام پھانسی دی جائے۔ ہمیں انصاف چاہیے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ملک میں رونما ہونے والے افسوسناک سانحات میں سے ایک ہے۔عدالت نے شواہد کی روشنی میں اپنا فیصلہ سنایا ہے تاہم جن حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر تحفظات سامنے آرہے ہیں۔امکان ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔

The post کراچی کے حقوق کیلئے سیاسی جماعتوں کے احتجاجی مارچ اور جلسے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cGQRY6

محاذ آرائی کے بجائے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت

 اسلام آباد:  اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نوازشریف کی تقریر کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ملک کا سیاسی درجہ حرارت لمحہ بہ لمحہ بڑھتا جا رہا ہے جبکہ مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد تو سیاسی میدان میں طبل جنگ بج چکا ہے لیکن اس سیاسی جنگ میں دونوں طرف سے ملک کے اہم ادارے نشانے پر ہیں۔

بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آئی ہے اور ایسے وقت میں ملکی سرحدیں شعلہ اگل رہی ہوں اور دشمن چاروں طرف سے یلغار کیلئے  تیار ہو عالمی بالادستی کیلئے جاری جنگ سے تیسری جنگ کے خطرات منڈلارہے ہوں تو ایسے حالات میں قومی سلامتی کے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ متنازعہ بنا کر کمزور کیا جائے اور اس کیلئے سب سے اہم ذمہ داری حکومت وقت کی ہوتی ہے اس کا فرض ہوتا ہے کہ حالات کو پوائنٹ آف نوریٹرن تک نہ جانے دیا جائے اور بات چیت کے ذریعے معاملات حل کئے جائیں۔

اب یہ سیاسی بلوغت کا فقدان ہے یا کج فہی ہے یا سیاسی پالیسی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے آپسی لڑائی میں اداروں کو سنٹر پوائنٹ بنادیا ہے جو کہ نہ صرف ملک کے جمہوری مستقبل کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے بلکہ ملک کے معاشی و سیاسی اور دفاعی مستقبل کیلئے بہت خطرناک ہے۔ تجزیہ کاروں کی جانب سے ملک کی عسکری قیادت کا فوج کے سیاسی عمل سے لاتعلقی کے اعلان کے دو روز بعد ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے اپنائے جانے والے رویے پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ شیخ رشید کو عسکری قیادت کے اعلان کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑنے کی ضروت کیوں پیش آئی۔

کیا یہ جذبات کی رو میں بہہ گئے تھے یا دانستہ طور پر ایسا کیا گیا کیونکہ شیخ رشید کے اس رویے نے عسکری قیادت کے سیاست میں کردار کو تمام ملکی و غیر ملکی حلقوں میں میں موضوع بحث بنا دیا ہے حالانکہ ملک جس نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔

ان حالات میں اداروں کی مضبوطی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو جاتی ہے لیکن عسکری قیادت سے سیاستدانوں کی ملاقاتوں کے ٹی وی پر جس انداز سے چرچے کئے گئے اور پھر جواب میں اپوزیشن رہنماوں کے بیانیہ نے تو مشکلات کو بڑھا دیا ہے اس کے جواب میں سب سے سخت موقف مولانا فضل الرحمان اور انکی جماعت کے دوسرے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری کا سامنے آیا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے تو آرمی چیف سے ملاقاتوں کے حوالے سے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے اور اسکی ابھی تک کسی طرف سے تردید بھی سامنے نہیں آئی ہے۔

البتہ شیخ رشید کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کی وارننگ نے رنگ ضروردکھایا کہ شیخ رشید ٹھیک ایک دن بعد آرمی یا کسی بھی ادارے کی ترجمانی کے موقف سے یوٹرن لینے پر مجبور ہوگئے اور بیک فٹ پر چلے گئے لیکن اداروں کو متنازعہ بنانے سے متعلق شیخ رشید بارے  سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس صورتحال کے پیش نظر عام لوگ دو سوالوں کا جواب تلاش کرنے میں مصروف ہیں پہلا  یہ کہ شیخ رشید نے عسکری قیادت کی ہنڈیا کس کے کہنے پر پھوڑی؟ اور کس کے کہنے پر عسکری قیادت کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں دوسرا یہ کہ یہ ہنڈیا پھوڑ کر شیخ رشید نے کس کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

ملک کی عسکری قیادت کو، سیاستدانوں کو یا پھر دونوں کو مگر ابھی بعض لوگ اسے حکومتی پالیسی سے تعبیر کر رہے ہیں اور انکا خیال ہے کہ حکومت اپنی ناقص کارکردگی کے باعث بری طرح ایکسپوژ ہوئی ہے اور پچھلے چند ہفتوں سے مہنگائی کا جو طوفان بڑھ رہا ہے اس سے عوام میں حکومت کے خلاف غصہ بڑھ رہا تھا ور پھر گلگت بلتستان کے انتخابات بھی سر پر آئے ہوئے ہیں ایسے میں سیاسی درجہ حرارت کو ہوا دینا حکومت کی بہترین حکمت عملی ہے اور اس سے مہنگائی، غربت و بے روزگاری اور آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کرنے کیلئے بجلی و گیس مہنگے کرنے سمیت دیگر تمام عوامی ایشوز اس سیاسی شورش میں دب کر رہ جائیں گے۔

بعض لوگ میاں نوازشریف کی تقریر کو سیاسی انڈرسٹینڈنگ سے تعبیر کر رہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ نوازشریف کی تقریر سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے مردہ گھوڑے میں جان آگئی ہے اور اس سے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے پانچ سال پورے کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے لیکن وہیں اس ساری صورتحال میں شیخ رشید جس طرح فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں۔

اس بارے میں بعض حلقوں کی جانب سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا شاہ محمود قریشی کے وزارت عظمی کی دوڑ سے آوٹ ہونے کے بعد شیخ رشید ان تو نہیں ہونے جا رہے اور کسی بھی قسم کی ممکنہ ان ہاوس تبدیلی کی صورت میں وزارت عظمی کا قرعہ ایک ووٹ کی پارٹی کے سربراہ شیخ رشید کے نام تو نہیں نکلنے والا یہ تو خیر آنے والا وقت بتائے گا لیکن اس وقت سیاسی صورتحال شدید قسم کے عدم استحکام کا شکار ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ٹکراو و عدم استحکام مزید بڑھتا دکھائی دے رہا ہے جس کے ملکی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

اپوزیشن کے نئے قائم ہونے والے ڈیموکریٹک الائسن کا اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے اور ان سطور کی اشاعت تک اس کی تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی کہ اپوزیشن کیا حکمت عملی وضع کرتی ہے مگر جو معاشی فرنٹ پر فوری ردعمل سامنے آٰیا ہے وہ کوئی اچھا نہیں ہے کیونکہ میاں شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونیوالے سیاسی عدم استحکام کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ایک دن میں ملکی سٹاک مارکیٹ ساڑھے نو سو پوائنٹ سے زائد گری ہے جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اگرچہ معاشی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ حکومت اس تاثر کوزائل کرنے کیلئے اگلے چند روز میں ملکی سٹاک مارکیٹ کو اوپر اٹھانے کی کوشش کرے گی اور اس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پیر کو ملکی سٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے منظور کئے جانے والے تیس کروڑ ڈالر کے قرضے کی اچھی خبر کے بھی اثرات ہوں گے لیکن سوال یہ ہے کہ اگر سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہے تو کیا زیادہ دیر تک ملکی معیشت کو مصنوعی طور پر سنبھالادیا جا سکے گا جبکہ کورونا کے باعث ملکی معیشت پہلے ہی منفی میں جا چکی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں اور اب اگر حالات بگڑتے ہیں تو حکومت اور مقتدر حلقوں کیلئے سنبھالنا مشکل ہو جائیں گے کیونکہ چیلنجز بڑھتے جارہے ہیں۔

ایک طرف سیاسی عدم استحکام کا چیلنج کے تو دوسری جانب معاشی چیلنج ہے اور پھر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد جس طرح کا ردعمل حکومتی اور اپوزیشن بنچوں سے سامنے آیا ہے وہ بہت پریشان کن ہے اور لگ یہ رہا ہے کہ حکومتی حلقے میاں شہباز کو گرفتار کرکے بھی پریشان ہیں اورخود وزیراعظم عمران خان کی پیر کو اپنی تقاریر میں باڈی لینگوئج ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔

بعض حلقوں کا خیال ہے کہ اس کی بڑی وجہ شائد مریم نواز کی پریس کانفرنس اور میاں نوازشریف کا ٹوئٹ،آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن سمیت دوسرے رہنماوں کا خلاف توقع شدید ردعمل ہے اور بعض حلقوں کا خیال ہے کہ میاں شہباز شریف کی گرفتاری سے شیخ رشید اور فیض الحسن چوہان کے ذریعے اپنائے جانے والے ن سے ش لیگ کے بیانیے کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی ہے اور پریشانی کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود ابھی تک مسلم لیگ(ن)کے ووٹ بینک کو نہیں توڑا جا سکا ہے۔

The post محاذ آرائی کے بجائے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cIpsoB

نیب آفس میں ہنگامہ آرائی؛ رانا ثنا اللہ سمیت 22 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

 لاہور: نیب آفس میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں رانا ثنا اللہ سمیت 22 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سرکاری وکلا کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تفتیشی افسرکواب تک ہونے والی رپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت تک ملزمان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اورکیپٹن (ر) صفدرسمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 6 اکتوبرتک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ 11 اگست کومسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز کی پیشی کےموقع پر لاہور میں نیب دفتر کے باہر ہنگائی آرائی ہوئی تھی جس پرتھانہ چوہنگ پولیس نے لیگی رہنماؤں پردہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔

The post نیب آفس میں ہنگامہ آرائی؛ رانا ثنا اللہ سمیت 22 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/345JDJk

اے پی سی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب

 اسلام آباد: اے پی سی میں شامل 12 اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اے پی سی میں شامل 12 اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت کا اجلاس 2 اکتوبر کو آن لائن طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ریلیوں اوراکتوبرسے دسمبر تک جلسوں و احتجاج کا روڈ میپ بنایا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی عہدیداران کے فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اگلا اجلاس 5 اکتوبر کو اسلام آباد میں احسن اقبال کی زیر صدارت ہوگا۔

The post اے پی سی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ij3aei

ملک بھرمیں کورونا کے747 نئے کیسزرپورٹ

 اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا کے747 نئے کیسزاور5 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے گزشتہ روز747 نئے کیسز رپورٹ اور5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسزکی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار263 اوراب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار479 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 8 ہزار903 ہے، ملک بھرمیں اب تک 2 لاکھ 96 ہزار881 افراد صحتیاب ہوچکے، سندھ میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار795 ہوگئی، پنجاب میں 99 ہزار378 اورخیبرپختونخوا 37 ہزار776 ، اسلام آباد میں 16 ہزار581 اوربلوچستان میں 15 ہزار257، آزاد کشمیر2 ہزار269 اورگلگت میں 3 ہزار778 تعداد ہوگئی۔

The post ملک بھرمیں کورونا کے747 نئے کیسزرپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HLX4a1

بلدیاتی ملازمین کی تنخواہ اے جی سندھ کے ذریعے دینے کا فیصلہ

 کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ضلعی بلدیاتی اداروں (ڈی ایم سیز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے ذریعے جاری کریں اور وہ اپنے ملازمین کی جسمانی تصدیق شروع کریں۔

مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت جاری کیں کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے ذریعے جاری کریں اور وہ اپنے ملازمین کی جسمانی تصدیق شروع کریں۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضی وہاب، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی افتخار شالوانی، وزیراعلیٰ  کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی سہیل راجپوت اور ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو ڈی ایم سی کا ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا ہے لہٰذا انھیں صفائی، اسٹریٹ لائٹ، پارکوں کی بہتری، سڑکوں کی بہتری، سیوریج نظام کے حوالے سے اپنے علاقوں میں واضح تبدیلی لانے کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔ اگلے مرحلے میں اے جی سندھ کے اسی تنخواہ ادائیگی کے نظام کو دوسرے ڈویژنز جیسے لاڑکانہ، سکھر، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد اور حیدرآباد میں متعارف کرایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ  نے کے ایم سی، ایس بی سی اے، کے ڈی اے اور دیگر ترقیاتی اداروں سمیت تمام منتظمین کو ہدایت کی کہ وہ ہر ملازم کی فزیکلی ویریفکیشن کریں اور پھر ان کی تنخواہ جاری کریں،منتظمین نے وزیراعلیٰ  کو بتایا کہ گھوسٹ ملازمین اور حتیٰ کہ ریٹائرڈ ملازمین بھی باقاعدہ تنخواہ لے رہے ہیں اور نچلے درجے کے بیشتر ملازمین سینئر عہدوں پر فائز ہیں اور تنخواہیں لے رہے ہیں۔

ایک ایڈمنسٹریٹر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ایک ڈسپیجر ڈی ایم سی میں XEN کی تنخواہ لے رہا تھا،وزیراعلیٰ نے ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دی کہ اپنے محصولات کے وسائل میں اضافہ کرنا ہے، ڈی ایم سی ٹریڈ لائسنس فیس، اشتہارات، چارجڈ پارکنگ سے اپنے محصولات کے وسائل میں اضافہ کرتے ہیں اور کے ڈی اے، ڈی ایم سیز کو بیٹرمینٹ چارجز دیتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چارجڈ پارکنگ کے کچھ کنٹریکٹرز بغیر کسی ٹھیکے کے پارکنگ فیس وصول کررہے ہیں، وزیراعلیٰ نے ڈی ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ پارکنگ کے معاہدوں کو شفاف طریقے سے عمل میں لائیں، انھوں نے شہر میں ڈی ایم سی وسطی کو ماڈل ڈی ایم سی قرار دینے کا اعلان کیا۔

The post بلدیاتی ملازمین کی تنخواہ اے جی سندھ کے ذریعے دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mXKG6R

سانحہ اے پی ایس، شہدا کے والدین نے کمیشن رپورٹ مسترد کر دی

 پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کے والدین نے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے سخت مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔

پریزائیڈنگ چیف جسٹس  کے حکم پر حال ہی میں ڈی کلاسیفائی ہونے والی کمیشن رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں ایسی بہت سے چیزیں چھوڑ دی گئی ہیں۔ جنہیں شامل ہونا چاہئے تھا۔

شہدا کے والدین نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3ہزار صفحات کی دستاویز جن میں 132 افراد کے بیانات شامل ہیں 2014 کے سانحہ کا ناکافی خلاصہ ہے۔ انہیں توقع تھی کہ تحقیقات سے بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔

شہدا کے ایک متاثرہ رشتہ دار نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ ان لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے جو سکیورٹی اورانٹیلی جنس کے انچارج تھے نہ کہ انہیں جو دروازوں پر تعینات تھے۔ سکیورٹی میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ آنا چاہیئے تھا۔ ایسی سزا کی توقع نہیں تھی۔

ایک شہید طالبعلم کے والدین اورنگزیب نے بتایا ہے کہ حملے کے بعد جب بیٹے کو ملا تو وہ اسوقت زندہ تھا اور اس نے قتل عام کی منظر کشی بھی کی تھی ۔ میں نے اپنے بیٹے کے بیان کو ریکارڈ کیا تھا جسے کمیشن نے اپنی رپورٹ کا حصہ بھی بنایا۔مجھے یقین ہے کہ یہ ثبوت ذمہ داروں کو قصوروار ٹھہرانے کے لئے کافی ہوگا تاہم ابھی تک امور چلانے والوں کی شناخت نہیں کی گئی ۔

The post سانحہ اے پی ایس، شہدا کے والدین نے کمیشن رپورٹ مسترد کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cJh5JJ

 جائیداد کے جھگڑے پرباپ کو قتل کرنے والے ناخلف بیٹے گرفتار     

پولیس نے حقیقی والد کو قتل کرنے والے دو ناخلف بیٹوں کو  ساتھی ملزم سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں دو حقیقی بیٹے محمد اخلاق اور  محمد عابد جبکہ ساتھی ملزم جاوید احمد شامل ہے۔ ملزمان کے انکشاف پر آلہ قتل کی برآمدگی و دیگر ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہیں

مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نکڑالی گاؤں میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنے حقیقی والد محمد ریاست پر کلہاڑی اور ڈونڈوں سے مسلح ہو کر حملہ کیا تھا۔

The post  جائیداد کے جھگڑے پرباپ کو قتل کرنے والے ناخلف بیٹے گرفتار      appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30k2yit

گرلز ہاسٹل کے سامنے نازیبا حرکتیں کرنے والا شخص گرفتار

 پشاور یونیورسٹی کے  گرلز ہاسٹل کے سامنے نازیبا حرکتیں  کرنے والے شخص  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی شکایات پر کیمپس پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم طالبات کیساتھ چھیڑ خانی کرتا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ملزم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہے جس میں اسے گرلز ہاسٹل کے سامنے نازیبا حرکات اور  چھیڑ خانی کرتے دکھایا گیا ہے۔

The post گرلز ہاسٹل کے سامنے نازیبا حرکتیں کرنے والا شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33dECz8

پٹرول پمپس اور مارکیٹوں میں جعلی نوٹ چلانے والا گروہ گرفتار

 کراچی: فیروزآباد پولیس نے انٹیلی جینس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی استعمال کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے  3 رکنی  گروہ کے قبضے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ گرفتارملزمان کاایک منظم گروہ ہے جن کا سرغنہ اسماعیل اوراس کے2  ساتھی میرنوازعرف مہنازاورمحمد اویس شامل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان پشاور سے بذریعہ کورئیرجعلی نوٹوں کا پارسل منگواتے تھے اورشہر کے مختلف علاقوں سے کوریئر سے پارسل وصول کرتے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گروہ کا سرغنہ اسماعیل جس کا تعلق کوہاٹ سے ہے متعدد مرتبہ پارسل منگواچکا ہے، ملزمان جعلی کرنسی کو کراچی کے مختلف پٹرول پمپس اور مارکیٹوں میں چلاتے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ جعلی کرنسی میں ہزار روپے والا نوٹ استعمال کیا جاتا تھاملزم اسماعیل نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ میں ایک لاکھ والا جعلی نوٹوں کا پیکٹ 30 ہزار میں فروخت کرتا تھا، ساجد سدو زئی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ پشاور سے جعلی کرنسی پورے پاکستان میں بذریعہ کورئیر سروس بذریعہ بس کارگو ترسیل کی جاتی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

The post پٹرول پمپس اور مارکیٹوں میں جعلی نوٹ چلانے والا گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S7XfOz

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد شہید

 راولپنڈی: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد شہید اور چار شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے بڑوہ اور ٹینڈر سیکٹر میں فائر کھول دیا جس سے گاؤں بڑوہ کا پندرہ سالہ لڑکا شہید ہوگیا جبکہ گاؤں کرتن کی خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی سپاہی شفیق نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ پاکستانی فوجوں نے فائر اگلنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھاری نقصانات کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی شہید

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و گولہ باری میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی سفارت کاروں کو بارہا دفترخارجہ طلب کرکے شدید کیا جاتا ہے تاہم بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے میں نہیں آرہا جبکہ عالمی برادری بھی بھارت کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے 2334 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

The post بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/348CHuX

موٹروے زیادتی کیس؛ متاثرہ خاتون پولیس کو بیان دینے پر رضامند

 لاہور: موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون پولیس کو بیان دینے پر راضی ہوگئی ہیں۔

موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کو بیان دینے پر راضی کیا جس کے بعد خاتون کا ابتدائی بیان بذریعہ ٹیلی فون لیا جائے گا، اس کے علاوہ متاثرہ خاتون کے 161 کے ابتدائی بیان کا ٹرانسکرپٹ چالان کے ساتھ منسلک ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : موٹروے زیادتی کیس؛ ملزم شفقت کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کرے گی اور دوران ٹرائل متاثرہ خاتون کا فرضی نام استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کی شناخت کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

دوسری جانب 20 روز بعد بھی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی اب بھی پولیس کی پہنچ سے دور ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم اب بھی پنجاب کی حدود میں ہے اور بھکاری یا مزدور کے روپ میں ہو سکتا ہے۔

پس منظر

گجر پورہ کے علاقے میں موٹروے پرانسانیت سوز واقعہ سامنے آیا تھا۔ گوجرانوالہ کی رہائشی ثنا نامی خاتون اپنی بہن سے ملنے کے لیے لاہور آئی تھیں کہ واپسی کے دوران ثنا کی کار کا پیٹرول ختم ہوگیا، انہوں نے اپنے عزیز سردار شہزاد کو اطلاع کردی اور وہ مدد کے انتظار میں گاڑی سے اتر کر کھڑی ہوگئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :   موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، 12 ملزمان گرفتار

اس دوران 2 مشکوک افراد خاتون کی جانب آئے، جنہیں دیکھ کر خاتون اپنے بچوں کے ساتھ گاڑی میں محصورہوگئی۔ ڈاکوؤں نے خاتون کو شیشے کھولنے کے لیے کہا جب خاتون نے شیشے نہ کھولے تو ڈاکوؤں نے شیشے توڑ کر گن پوائنٹ پر اس کو گاڑی سے اتار کر کیرول گھاٹی میں واقع کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانا بنایا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں خاتون کی حالت غیر ہونے پر دونوں خاتون کو وہیں پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو خاتون سے ایک لاکھ نقدی ، 2 تولے طلائی زیورات، ایک عدد برسلیٹ، گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ اور 3 اے ٹی ایم کارڈز لے کر فرار ہو گئے۔

The post موٹروے زیادتی کیس؛ متاثرہ خاتون پولیس کو بیان دینے پر رضامند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34arV7l

طلال چوہدری نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا، ن لیگ تحقیقاتی کمیٹی

 لاہور: مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروادی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم ليگ ن کی فيکٹ فائنڈنگ کميٹی نےاپنی رپورٹ راناثناء اللہ کو جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری تنظيم سازی کےسلسلے ميں عائشہ رجب علی کے گھر نہيں گئے تھے۔ طلال چوہدری ایم این اے عائشہ رجب کے بلوانے پر گئے تھے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نےتنظيم سازی کاجھوٹ بولا۔طلال چوہدری کاجھگڑا عائشہ رجب علی  ہی سے تھا۔ طلال چوہدری کا ایم این اے عائشہ رجب کے بھائی سے جھگڑا ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن نے طلال چوہدری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ يہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔اگرکوئی فريق شکايت کرے گا تو پارٹی ايکشن لے گی۔

The post طلال چوہدری نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا، ن لیگ تحقیقاتی کمیٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jdXZhc

افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، عبداللہ عبداللہ

 اسلام آباد: افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کی طرف سے گرمجوشی اور دوستی کاپیغام لایا ہوں، دورہ پاکستان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نئے مذاکراتی دور کا آغاز کرنا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ان کے عوام کے درمیان بہترین تعلقات کا خواہاں ہوں۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امن مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی، ہم نے آگے بڑھ کر تجارت، کاروبار اور عوامی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا، معیشت کی بہتری کے لیے دونوں ممالک میں آزادانہ تجارت کو فروغ دینا ضروری ہے، دونوں ممالک کو ایک ہی وقت میں کورونا، معیشت، دہشت گردی اور مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

چیئرمین مفاہمتی کونسل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ہم ساتھ بیٹھ کر نتیجہ خیز مذاکرات سے ترقی کی طرف بڑھیں، افغان عمل میں پاکستان کے اہم کردار سے کوئی انکار نہیں، افغان عوام گزشتہ 19 سال سے امن کا خواب دیکھ رہے ہیں، قیام امن کے لیے ہمیں دیانت داری سے اقدامات اٹھانے ہوں گے، اپنےعوام کی امنگوں کے مطابق ہمیں نئے مستقبل کی جانب دیکھنا ہے، کابل اور اسلام آباد کو تمام معاملات میں ایک دوسرے کو معاونت فراہم کرنا ہوگا۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ یہ باہمی تعلقات میں گرم جوشی کا ایک نیا دور ہے، دونوں ممالک میں اچھے دور کا آغاز ہوا ہے جس سے ہم نے موقع ضائع کیے بغیر فائدہ اٹھانا ہوگا، افغان عوام اپنے ملک میں دہشت گردوں کے قدموں کی موجودگی نہیں چاہتے، نہ ہی ہم اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہونے دینا چاہتے ہیں، ہم خودمختار افغانستان چاہتے ہیں جس میں کسی قسم کا دہشت گرد گروہ نہ ہو جو ہمارے ہمسائیوں کو نقصان پہنچائے۔

عبداللہ عبداللہ نے مزید کہا کہ افغان طالبان اور افغان قومی حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ایک سنہری موقع ہے، ہم افغانستان کے تمام شراکت داروں کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہیں، ہمیں مذاکرات کے ان لمحات سے فائدہ اٹھانا ہوگا، ہمیں اس تاریخی موقع کو ضائع نہیں ہونے دینا ہے۔

The post افغان سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، عبداللہ عبداللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S68E1h

چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

چیچہ وطنی: کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیچہ وطنی میں کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 خواتین اور ایک بھی بچہ شامل ہیں، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو کار سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تیز رفتار ٹرالر کا ٹائر پھٹنے سے ٹرالر کار کے اوپرالٹ گیا جس کے باعث کار میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیچہ وطنی کے قریب کمالیہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

The post چیچہ وطنی میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jc6Dgd

نوشہرہ میں مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

نوشہرہ: اکبر پورہ  کے کیمپ کورونہ میں پرانے مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق وقوعہ مقامی لوگوں کو دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کو کباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا۔،وقوعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔متاثرہ جگہ کو شواہد اکھٹا کرنے کیلئے محفوظ کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین بھی پولیس افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات واقعات کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہوگا کہ مارٹر گولہ پھٹنے کے اصل محرکات کیا تھے۔

حادثے میں  ہدایت اللہ ولد روح الامین،مکرم ،فرید اللہ پسران زیور شاہ ساکنان زخی میانہ ،حضرت اللہ ولد سردار اور شفقت ولد کرامت ساکن کیمپ کورونہ جاں بحق جبکہ، قیصر ولد فرحان ساکن زخی میانہ زخمی ہو گیا ہے۔

The post نوشہرہ میں مارٹر گولے پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jdUqHQ

بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل، اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے درخواست دائرکردی

 اسلام آباد: ہائیکورٹ بارنے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل میں درخواست دائرکردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل میں درخواست دائرکردی ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کا کردارنظراندازنہیں کیا جاسکتا، بھارتی سفارتخانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعد معلومات را کو فراہم کیں۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اوردفترخارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے احکامات دیئے جائیں، دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں اورپاکستان میں بھارتی سفارتخانے کے خلاف اقدامات اورمتاثرہ خاندانوں کوانصاف دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

The post بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کا قتل، اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے درخواست دائرکردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EHV3ud

گیس شارٹ فال کم کرنے کیلئے آرایل این جی کی فراہمی شروع کردی، سوئی سدرن

 کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر گیس شارٹ فال کم کرنے کے لیے آرایل این جی کی فراہمی شروع کردی ہے اور ترجمان کا کہنا ہے کہ  بحرانی حالات کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس بحال رکھی گئی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ کے الیکڑک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔ گیس شارٹ فال 150 سے کم ہوکر 100 ایم ایم سی ایف ڈی پر آگیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سنجھورو، سجاول اور زرگون سالانہ مرمت کیلے 15 روز کیلے بند تھی۔ گیس فیلڈ سے گیس کی ترسیل مکمل طور پربند ہوگئی تھی۔ فنی خرابی کی سبب بند ہونے والی 3 گیس فیلڈز بحال ہوچکی ہیں۔ ان  فیلڈز سے اب گیس کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ  ایل این جی گیس سسٹم میں شامل ہونے سے لاین پیک کی صورتحال بہترہوئی ہے۔ 100 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی سوئی گیس سسٹم میں شامل کردی گئی ہے۔  وفاقی حکومت کی ہدایت پرگیس شارٹ فال کم کرنے کیلئے آرایل این جی فراہم کی جارہی ہے۔

The post گیس شارٹ فال کم کرنے کیلئے آرایل این جی کی فراہمی شروع کردی، سوئی سدرن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mZSpRQ

منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

 لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

نیب لاہور کے مطابق شہباز شریف نے متعدد بے نامی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، تحقیقات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے فرنٹ مین، ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ 1990 میں شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی تاہم 1998 میں ان کے اور ان کی اولاد کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 8 لاکھ ہوگئی، شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں نے 2008 سے 2018 تک 9 کاروباری یونٹس قائم کیے، شہباز شریف کے خلاف اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی۔

شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، جوڈیشل کمپلیکس کو آنے اور جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جب کہ کارکنوں کو روکنے کے لیے خاردار تاریں اور بیریئر لگاکر واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے۔

The post منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mTWMOa

ملک میں کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 672 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد 8 ہزار 702 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 672 لوگوں میں کوورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 672نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 11 ہزار 516 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 702 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 96 ہزار 340 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 474 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 395 ، پنجاب میں99 ہزار 292 خیبرپختونخوا 37 ہزار 727 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 532، بلوچستان میں 15 ہزار 177 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 663 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 730 تعداد ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کوورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 672 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30dkLOv

’’میں نے تم کو اسی لیے پڑھایا ہے۔۔۔‘‘

صبا نے عمدہ نمبروں کے ساتھ گریجویشن کیا، اس کے بعد ماسٹرز میں داخلہ لیا اور اَن تھک محنت سے یہ بھی امتیازی نمبروں سے مکمل کر لیا اب وہ من ہی من میں بہت خوش تھی کہ اب جلد ہی کوئی اچھی سی جاب کر لے گی اور اپنے اچھے پہننے اوڑھنے کی خواہش کو بلا تامل پورا کر سکے گی، مگر ایک دن اپنی امی کے صاف انکار کرنے پر وہ کافی پریشان ہوگئی اور قدرے برہمی سے بولی کہ ’’کیا آپ نے مجھے اس لیے اتنا پڑھایا تھا کہ بس میری شادی کر دیں اور میں بچے پالنے والی اور گھر سنبھالنے والی ’آیا‘ یا ’ماسی‘ بن کر رہ جاؤں۔۔۔؟‘‘

ماں نے اس کو ایک نظر دیکھا اور پھر اطمینان سے جواب دیا ’’ہاں بالکل، میں نے تم کو اسی لیے پڑھایا ہے۔۔۔!‘‘

صبا نے اس غیر متوقع جواب پر چونک کر ماں کو دیکھا اور حیرانی سے بولی ’’یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں، یعنی آپ چاہتی ہیں کہ میں سارا پڑھا لکھا ڈبو دوں، کچھ فائدہ نہ اٹھاؤں؟‘‘

’’یہ میں نے کب کہا کہ کچھ فائدہ نہ اٹھاؤ، میں یہ سمجھتی ہوں کہ لڑکوں کی پڑھائی ان کے مالی مستقبل کی ضرورت ہے، کیوں کہ بنیادی طور پر ان کو اپنی اور اپنے گھر والوں کی معاشی ضرورتیں پوری کرنی ہیں، جب کہ لڑکیوں کو یہ تعلیم آئندہ کی نسلوں کی تربیت، بہتر سماج اور بہترین گھر داری کے لیے دی جاتی ہے اور اس کا درست استعمال جب ہی ممکن ہے، جب وہ گھر میں ہوں اور اور گھر اور بچوں کو مکمل توجہ دے سکیں، تب ہی ان کی تعلیم ’کارآمد‘ ہے، یہ بات بھی تو سوچنا چاہیے کہ اگر عورت بھی گھر سے نکل جائے گی، تو ہمارا ایک پورا نظام الٹ پلٹ نہیں ہو جائے گا۔

اس سے گھر کی آمدنی بڑھنا تو دیکھی جاتی ہے، لیکن گھر کے کاموں کے لیے ملازمین کی ضرورت اور بچے کے لیے ماں کا قیمتی وقت کھو جانا کوئی نہیں گنتا، جس کا کوئی نعم البدل بھی نہیں اور اس سے ایسے بہت سے مردوں کے روزگار پر بھی ضرب لگے گی، جو اکیلے اپنے گھر کی کفالت کے ذمہ اٹھائے ہوئے ہیں۔‘‘

’’لیکن امی میں گھرداری اور جاب دونوں ساتھ ساتھ کر سکتی ہوں۔۔۔!‘‘ صبا نے پھر اصرار کرتے ہوئے کہا، تو اس کی امی بولیں کہ  ’’ہاں میں مانتی ہوں، اللہ تعالیٰ نے عورت کو بہت ہمت اور طاقت دی ہے، وہ یہ سب کر سکتی ہے، مگر جس کا جو کام ہے، وہ اسی کو کرنا چاہیے، شاید ایسا کرنا زیادہ بہتر رہتا ہے۔‘‘

’’جب عورت سب کر سکتی ہے، تو پھر اس کو کیوں روکا جاتا ہے ؟‘‘ صبا نے سوال کیا تو اس کی امی بولیں’’بے شک اگر ضرورت اور مجبوری ہو تو عورت سب کچھ کر لیتی ہے۔۔۔ مگر ہم اس کے اپنی سماجی زندگی پر اثرات نہیں دیکھتے اور پڑھ لکھ کر نوکری نہ کرنے والیوں کو تعلیم ڈبونے کا طعنہ دینے لگتے ہیں، یہ تو نا انصافی ہے۔‘‘

’’مردوں کے روزگار پر عورتوں کے کام کرنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘ اس نے استفسار کیا۔

امی بولیں کہ ’’ایک فرق تو واحد کفیل مردوں کا میں بتا ہی چکی ہوں، اس کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے، تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ ہمارے ہاں عورتوں کو بہت کم اجرت دی جاتی ہے اور پھر جب مالکان دیکھتے ہیں کہ ایک ہی کام کے لیے مرد زیادہ پیسے مانگ رہا ہے، جب کہ وہ ایک خاتون کو اس سے کافی کم پیسوں پر کام کے لیے تیار پاتے ہیں۔ ایسے میں مردوں کو زیادہ معاوضہ پھر کون دے گا، اب تم اس پر غور کرو کہ ہماری بچیاں اور لڑکیاں کم تنخواہ پر کام کرنے کے لیے کیوں تیار ہوجاتی ہیں؟ وہ اس لیے کہ وہ بس اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے یا ایک اضافی آمدن کے شوق میں  کام کر رہی ہوتی ہیں۔

اس لیے انھیں کم تنخواہ بھی کافی معلوم ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں مرد پر بنیادی طور پر یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کی تمام ضرورتوں کو پورا کرے اور اگر جاب کرنے والی خود اپنے گھر میں دیکھے تو اسے اندازہ ہو سکتا ہے کہ اس کے والد یا بھائی کے ذمہ اٹھانے کے سبب اسے لگ بھگ آدھی تنخواہ بھی بہت معلوم ہوتی ہے۔۔۔ بالفرض اس کے والد یا بھائی کی کمپنی میں بھی یہ چلن ہو جائے، تو سوچو کہ مرکزی کفیل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے کتنے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اس معاملے کو صنفی ٹکراؤ بنانے کے بہ جائے اس سے بالا ہو کر سوچنا چاہے، کیوں کہ وہ مرد بھی دراصل اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے اس نوکری کا امیدوار ہے، جس میں ظاہر ہے صرف مرد تو نہیں ہوں گے ناںِ، اب اس کے ساتھ یہ صورت ہو تو پھر وہ مایوسی اور ڈپریشن میں مبتلا ہونے لگتے ہے، جس کے اثرات سے پورے گھر پر پڑتے ہیں، بعض اوقات خدانخواستہ کوئی انتہائی پریشان کُن نوبت بھی آجاتی ہے، یہ سنگین معاملہ ہے، ہم سب کو اس پر غور کرنا چاہیے!‘‘

صبا کی امی کو شاید یکا یک کچھ یاد آگیا، انھوں نے کچھ توقف کیا اور پھر بولیں:

’’اج کے دور میں شاید میری ان باتوں کی کوئی جگہ نہیں، یہ سب باتیں دقیانوسی اور فرسودہ کہہ کر دھتکار دی جاتی ہیں کیوں کہ اب سبھی یہ کہنے لگے ہیں کہ خواتین کو باہر نکل کر لازمی کام کرنا چاہیے، حالاں کہ ہم غور کر لیں، تو کیا کفالت کا ذمہ صنف قوی پر عائد کر کے ایک عورت حق مل رہا ہے یا گھر اور بچوں کے ذمے کے ساتھ ساتھ باہر ملازمت کی ٹینشن میں پڑنا خواتین کو حقوق ملنا کہلائے گا۔۔۔؟ باتیں تو سب عقلیت پسندی کی کرتے ہیں، تو میں نے تمھارے سامنے عقلی دلیل سے بھی اپنی بات واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔۔۔‘‘ وہ چپ ہوئیں تو صبا کہنے لگی ’’یعنی وہ جو بات کہتے ہیںکہ لڑکیوں کی تعلیم کا مطلب پوری نسل کا سدھار ہوتا ہے، پھر بچوں کی اس تربیت میں پورے گھر کے ماحول کو دوش ہوتا ہے، اور اس ماحول میں عموماً دن بھر عورتوں کا ہی مکمل کنٹرول ہوتا ہے۔

اس سے پتا چل جاتا ہے کہ وہ صرف اپنے صحیح غلط کے معیار بہتر نہیں کرتیں، بلکہ ان کے توسط سے ہمارے آنے والے کل کی تربیت بھی ہو رہی ہوتی ہے۔ اب اسے کہا جاتا ہے کہ آپ عورتوں کو گھر میں بند کر کے رکھنے کی بات کر رہے ہیں؟‘‘

صبا کی بات سن کر امی نے مسکراتے ہوئے کہا ’’اچھا، تم اپنے اردگرد نظر ڈال کر بتاؤ کہ کیا جو خواتین ملازمت پیشہ نہیں ہیں، کیا وہ سارا سارا دن گھر کے اندر ’بند‘ رہتی ہیں۔۔۔؟ کیا وہ اپنی ضروریات اور شاپنگ وغیرہ سے لے کر بچوں کے علاج معالجے اور ان کے اسکول کے معاملات وغیرہ کے حل کے لیے ہمہ وقت متحرک نہیں رہتیں اور اس مقصد کے لیے گھر سے باہر نہیں جاتیں؟ دراصل وہ اپنی یہ ذمہ داری ادا کر کے ایک طرف گھرداری سے انصاف کر ہی رہی ہیں، تو دوسری طرف وہ بھرپور طریقے سے اپنے شوہر، والد یا بھائی وغیرہ کو بھی ایک بے فکری اور آرام فراہم کر رہی ہیں، تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو زیادہ اچھی طرح سے ادا کر سکیں، خواتین کی اس مدد کے بغیر مرد کس طرح اپنی معاشی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہو سکتے ہیں، میرے خیال میں بالکل بھی نہیں۔‘‘

’’بالکل، یہ بات تو ہے۔۔۔ ہمیں ان تمام پہلوؤں پر بھی غور کرنا چاہیے۔‘‘ صبا نے قدرے اطمینان بھرا سانس لیتے ہوئے کہا، تو امی بولیں کہ ’’بس میرا مقصد یہی تھا کہ تصویر کے اس رخ پر بھی بات کرنا چاہیے اور پھر ساری جمع تفریق اور فائدے نقصان سامنے رکھ  کر اپنے سماج کے ماہرین  کی رائے سامنے رکھتے ہوئے کوئی عمل کرنا چاہیے۔۔۔ یہ بات بھی دھیان میں رکھنا چاہیے کہ کسی ایک سماج کی چیز کو جوں کا توں کسی بھی دوسرے سماج پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے میں تمھیں زبردستی ملازمت سے نہیں روک رہی، بس تمھیں سمجھا کر قائل کر رہی ہوں، تاکہ تم آگے بھی اس حوالے سے سوچ بچار کرو۔۔۔ مجھے امید ہے کہ تم اب بہتر فیصلہ کروگی۔‘‘

The post ’’میں نے تم کو اسی لیے پڑھایا ہے۔۔۔‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3idR1Y0

حجاب فقط خود کو ڈھانپنے کا نام نہیں!

’حجاب‘ ہمارے مذہب کا عطا کردہ ایک معیار عزت و عظمت ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ یہ ایک عورت کا فخر بھی ہے اور وقار بھی۔۔۔ یہ ایک مسلمان عورت کی پہچان اور اس کے مضبوطی کردار کی علامت بھی ہے۔

جب ہم ایک خاتون کے حجاب کی بات کر تے ہیں،کہ یہ ایک عورت کے تحفظ اور حفاظت کا ذریعہ ہے، تو پھر ہمیں چاہیے کہ ہم اس کو صرف ڈیڑھ گز کے کپڑے تک محدود نہ کریں، بلکہ یہ ’حجاب‘ ہماری روزمرہ گفتگو  کا مظہر بھی ہو اور ہمارے ہر عمل کا ایک خاکہ بھی۔۔۔ یہ معاشرے میں ایک خاتون کی حدود کے تعین کے ساتھ اسے یہ بھی شعور دیتا ہے کہ کس طرح وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہے، وہ کن جگہوں پر، کس طرح اپنا کردار بہ حسن وخوبی نبھا سکتی ہے۔ سماج میں کون سی راہ اس کے لیے پروقار اور اس کے شایان شان ہے اور کون سا راستہ اس کے لیے بہتر نہیں، اور سماج کی کس اچھائی اور برائی کو وہ اپنے کردار سے بھی کافی حد تک روک سکتی ہے۔

اس کا عمل صرف اس کی ذات تک محدود نہیں رہتا، بلکہ وہ آگے منتقل ہوتا چلا جاتا ہے۔ باحجاب عورت دوسری خواتین کے لیے رول ماڈل ہوتی ہے، اس کے خیالات، سوچ، اس کی زبان سے نکلے الفاظ، اس کے افعال اس کی تعلیم کے عکاس ہیں۔

عورت حجاب کسی جبر، ظلم یا قید کی علامت سمجھ کر نہیں کرتی، بلکہ وہ اسے ایک ڈھال کی طرح سمجھتی ہے، حجاب اپنے آپ میں اس کی آزادی و حفاظت کا استعارہ ہے۔ میرے خیال میں ہمیں حجاب کے سلسلے میں اپنی سوچ کے دائرے اور خیالات کے کینوس کو تھوڑا سا وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک مسلم معاشرے میں حجاب صرف عورت کی پہچان اور اس کے وقار کو نمایاں کرتا ہے۔

عام طور پر حجاب کا تصور آتے ہی ایک باپردہ خاتون ذہن کے پردے پر ابھر تی ہے، جو کہ اپنی جگہ درست اور صحیح ہے، لیکن معاشرہ صرف عورت سے ہی تو نہیں بنتا…؟ ایک معاشرے میں مردوزن دونوں کی ہی جگہ برابر اور مستحکم ہونا چاہیے  اور ان دونوں کی موجودگی ہی متوازن معاشرے کو پروان چڑھاتی ہے۔ جس طرح عورت ومرد کی مثال گاڑی کے دو پہیوں سے دی جاتی ہے کہ دونوں کی نہ صرف موجودگی ضروری ہے، بلکہ توازن بھی برقرار رہے گا، تبھی گاڑی ٹھیک طرح اپنی منزل کی طرف رواں رہے گی۔

اسی طرح باحیا، پاکیزہ، بلند اقدار اور تہذیب یافتہ معاشرے کو بھی وہی افراد با اخلاق اور باوقار بنا سکتے ہیں، جس کی دونوں اصناف سیرت و کردار میں اعلیٰ ہوں، اگر مسلم معاشرے کی عورت تو باحیا ہو، لیکن دوسری طرف مرد مختلف قسم کی برائیوں میں ملوث ہوں، تو وہ معاشرہ کیسے اپنا معیار برقرار رکھ سکے گا؟ دینی، سماجی و اخلاقی اقدار ایک مرد سے بھی حیا داری کی طالب ہیں۔

محفوظ معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں دونوں کا متوازی کردار ہی معاون  ثابت ہوگا۔ معاشرے میں بڑھتی ہوئی ذہنی آلودگی، غیر انسانی واقعات، دفاتر، فیکٹریوں اور دیگر اداروں میں خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک، حد تو یہ کہ تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ نامناسب رویے جو بڑھتے بڑھتے طالبات کو اقدام خودکشی تک لے جا رہے ہیں۔

اس کی وجوہات میں صرف خواتین کی بے حجابی نہیں، بلکہ مرد حضرات کے کردار کے وہ جھول، کمزوریاں اور اخلاقی پستی بھی ہے ، جس  کے سبب وہ کسی بھی حد کو پار کرنے میں، کوئی عار نہیں محسوس کرتے۔  آئے روز سامنے آنے والے شرم ناک واقعات اس بات کے غماز ہیں کہ ہمارے شہروں میں بھی خواتین کے لیے صورت حال محفوظ نہیں رہی ہے۔

اس لیے ضروری ہے کہ حیا و حجاب کو صرف عورت کے خود کو ڈھانپنے کا نام دینے کے بہ جائے، اس ’حجاب‘ کے اصل مفہوم کو مرد وزن میں خوب اچھی طرح عام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہمارے سماجی رویے بہتر ہوں۔ گھروں میں رہنے والی اور گھروں سے نکلنے والی خواتین اور بچیاں کسی کی بری نظر سے بھی محفوظ رہ سکیں۔

The post حجاب فقط خود کو ڈھانپنے کا نام نہیں! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S6aSxE

سی اے اے اسکول کی غفلت، 150 طلبا کو ترقی نہ مل سکی

 کراچی: سول ایوی ایشن اسکول انتظامیہ کی بدترین انتظامی غفلت،امتحانی فارم جمع نہ ہونے کی وجہ سے150طلبا پروموٹ نہ ہوسکے جب کہ گزشتہ سال میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنیو الے اسکول کا ایک بھی طالبعلم کامیاب نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق امتحانی فارم جمع نہ کروانے پر سی اے اے اسکول کے طلبا پروموٹ نہ ہوسکے،ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اسکول نمبر2کے سینئرٹیچرایوب چانڈیو کی جانب سے بدترین غفلت کی وجہ سے 150طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پرلگ گیا اورسال 2020 میں سول ایوی ایشن اسکول کا ایک بھی طالب علم امتحانی عمل میں شریک نہ ہوسکا۔

کراچی بورڈ نے تمام اسکولوں کے ایڈمٹ کارڈ جاری کیے تاہم سول ایوی ایشن کے اسکول نمبر 2 کے طلباایڈمٹ کارڈ سے محروم رہے۔ ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے اور امتحانی فارم جمع کرانے کی ذمے داری ٹیچر ایوب چانڈیو کی تھی،بچوں کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے پر بھی اسکول ایڈمنسٹریٹر خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے،گزشتہ سال میڑک کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اسکول کا ایک بھی طالب علم کامیاب نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق سینئر اسکول ٹیچرایوب چانڈیو نے بچوں کے والدین سے لاکھوں روپے امتحانی فیس وصول کی مگران کے امتحانی فارم جمع نہیں کرائے اورساری رقم ہڑپ کرلی،اسکول انتظامیہ کی انتظامی غفلت کی وجہ سے 150 طلباکا مستقبل داؤپرلگ گیا۔

سول ایوی ایشن اسکول نمبر 2 کے سینئر ٹیچر ایوب چانڈیو اورشاہد گرفتار ہوچکے ہیں، اسکول انتظامیہ کے افراد لاک ڈاؤن کے دوران پنجاب میں چھٹیاں گزار رہے تھے، ٹیچر ایوب چانڈیو کی غفلت بچوں کے مستقبل خراب کرنے کی وجہ بنی۔

ایس ایچ او ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کلیم موسیٰ کے مطابق بچوں کے والدین کی جانب سے ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کے تحت مقدمے میں نامزد ملزم ایوب چانڈیو اورشاہد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

The post سی اے اے اسکول کی غفلت، 150 طلبا کو ترقی نہ مل سکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/342g3o4

پروموٹ پالیسی کے تحت انٹر سائنس پری میڈیکل کے نتائج جاری

 کراچی:  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات 2020  کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام احمد کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 25321 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 25297 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 99.91 فیصد رہا، میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں صرف ایک امیدوار رجسٹرڈ ہوا اور سی گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلبا کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبہ و طالبات کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں 3 فیصد اضافی نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔

ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات 2020 کے امتحانات میں 1631 امیدوار اے ون گریڈ، 3534 اے گریڈ، 4309 بی گریڈ، 4165 سی گریڈ، 7624 ڈی گریڈ، 3965 ای گریڈ جبکہ 69 امیدوار صرف پاس قرار پائے۔

یاد رہے کہ اس سال پروموشن پالیسی کے مطابق طلبہ و طالبات کو پوزیشن نہیں دی گئی ہیں، نتائج اعلان کے فوری بعد بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں، امیدوار اپنے مجموعی نمبرز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

The post پروموٹ پالیسی کے تحت انٹر سائنس پری میڈیکل کے نتائج جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3392MuB

کراچی میں نمازی نے حملہ کر کے پیش امام کو زخمی کر دیا

 کراچی:  شاہ فیصل میں نمازی نے مسجد کے پیش امام پر قاتلانہ حملہ کر دیا جس سے پیش امام زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام تقریبا 6 بج کر 45 منٹ پر شاہ فیصل کالونی نمبر ایک ریتا پلاٹ جامع مسجد طیبہ میں خواتین و مرد مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد سنتیں پڑھ رہے تھے کہ اچانک ایک نمازی نے مسجد کے خطیب و پیش امام مولانا عبد الصمد خان ولد یعقوب خان پر شیو بنانے والے تیز دھار بلیڈ سے حملہ کر دیا۔

ملزم کے وار سے پیش امام کی گردن پر کٹ لگا اسی دوران مسجد میں موجود نمازیوں نے حملہ آور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ، مسجد میں موجود خواتین نمازیوں نے بھی ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

اطلاع ملنے پر شاہ فیصل کالونی تھانے کی پولیس کی بھاری نفری مسجد طیبہ پہنچ گئی اور حکمت عملی کے تحت کافی دیر کی جدوجہد کے بعد ملزم کو نمازیوں کے چنگل سے آزاد کرا کر تھانے منتقل کر دیا ، نمازیوں کی تشدد سے ملزم لہولہان ہوگیا تھا۔ْ

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ملزم نے اپنا نام 52 سالہ توقیر قریشی ولد راغب قریشی بتایا اور اپنا شناختی کارڈ اور سروس کارڈ بھی پولیس کے حوالے کر دیا ، ملزم شاہ فیصل کالونی نمبر5 کا رہائشی دو بیٹیوں کا باپ ہے ، بیٹیاں شادی ہو کر اپنے سسرال جا چکی ہیں جبکہ ملزم کی اہلیہ کا انتقال ہوچکا ہے۔ اہلیہ کے انتقال کے بعد ملزم زیادہ تر دن رات مسجدوں میں گزارتا تھا جبکہ ملزم پاک آرمی کا ریٹائرڈ ملازم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طیبہ مسجد کے پیش امام عبد الصمد خان کے بیان کے بعد ان کی مدعیت میں ملزم توقیر قریشی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ، گرفتار ملزم سے برآمد کیا جانے والا واردات میں استعمال کیے جانے والے بلیڈ سمیت تین بلیڈ ایک ہزار 700 روپے بھی تفتیشی حکام کے حوالے کر دی گئی۔

The post کراچی میں نمازی نے حملہ کر کے پیش امام کو زخمی کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jdUWW6

سندھ سیکریٹریٹ کمپلیسک کی تعمیر 4 سال سے التوا کا شکار

 کراچی:  حکومت سندھ کے تمام محکموں اور ذیلی اداروں کے دفاتر اور پارکنگ کے قیام کے لیے شروع کردہ میگا منصوبہ سندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس انتظامی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے باعث گزشتہ 4 سال سے التوا کا شکار ہے۔

ایک طرف منصوبے کی لاگت بڑھتی جارہی ہے تو دوسری جانب حکومت سندھ کے جانب سے پرائیویٹ عمارتوں میں قائم دفاتر پر ہر ماہ کرائے کی مد میں کروڑوں روپے کی ادائیگیاں جاری ہیں، منصوبے کے تحت سندھ ہائی کورٹ کے دائیں اور بائیں طرف سندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس 7 اور 8 کے نام سے دو سیکریٹریٹ تعمیر ہونے ہیں جو مجموعی طور پر 10عمارتوں پر مشتمل ہونگے۔

ان میں دو عمارتیں 15، 15 فلور پر مبنی ہونگی جبکہ بقیہ 8 عمارتیں گراؤنڈ پلس 5 فلور کی بنیں گی، مجموعی طور پرسندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس منصوبے کی ابتدائی لاگت 9 ارب 40 کروڑ روپے تھی جو ہر سال بڑھتی جارہی ہے، سندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس کے منصوبے میں ایک ہزار سے زائد کاروں کے لیے پارکنگ کی تعمیر اور دیگر سہولیات بھی شامل ہیں۔

مذکورہ منصوبے کی منظوری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ نے 5 اپریل 2012 کو دی تھی جبکہ نومبر 2012 میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی منظوری سے مذکورہ منصوبے کو پی ایس ڈی پی (پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام) میں شامل کرکے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بجٹ مختص کرنا شروع کردیا گیا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس نمبر 7 پر جون 2019 تک 1056 ملین روپے خرچ کیے گئے، جبکہ اسی عرصے تک سندھ سیکریٹریٹ نمبر 8 پر 210 ملین روپے کے اخراجات کیے گئے، تاہم انتظامی بے ضابطگیوں کی شروعات 2014 میں منصوبے کے پہلے ٹینڈر سے ہی ہوگئی۔

محکمہ ورکس اینڈ سروسز  کے افسر اور چیف انجنئر بلڈنگس حیدرآباد اختر حسین ڈاوچ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ نمبر 7 کے بیسمنٹ اور 15 فلور کی عمارت کی تعمیر کا ٹھیکہ یونائیٹڈ کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس عمل میں سندھ پبلک پروکیورمنٹ رولز کی خلاف ورزیاں کی گئیں جن میں گل برادرز کے نام سے سب کنٹریکٹر کو شامل کرنا، انشورنس گارنٹی کی اجازت دینا، موبلائیزیشن ایڈوانس اور سیکیوئرڈ ایڈوانس کی مد میں کنٹریکٹر کو کی گئی ادائیگی وصول نہ کرنا شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹر نے 374ملین روپے کا کام کیا لیکن اس وقت کے پروجیکٹ ڈائریکٹر 678 ملین روپے کے اخراجات کرچکے تھے جن میں 150 ملین روپے سے زائد موبلائیزیشن الاؤنس اور 153 ملین روپے سے زائد کی رقم سیکیوئرڈ ایڈوانس کی مد میں اد کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح گراؤنڈ پلس 5 فلور کی دو عمارتوں کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے لیے دو کمپنیوں کے جعلی انضما م کو قبول کیا گیا اور یہ کام گل کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا جس نے پری کوالیفکیشن میں کوالیفائی ہی نہیں کیا تھا۔ تاہم کمپنی نے 20 جنوری 2017 کوکام کا آغاز کیا جو بعد میں موبلائیزیشن ایڈوانس اور سیکیوئرڈ ایڈوانس کے تنازعے کے باعث روک دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کامران آصف نے کنٹریکٹرز کو کام مکمل نہ ہونے کے باوجود بینک سیکیورٹی کی رقم واپس کردی،رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ گل کنسٹرکشن کمپنی کو دیئے گئے تمام کام منسوخ کیے جائیں، رپورٹ میں اس وقت کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کامران آصف کے خلاف قانونی کارروارئی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ایکسپریس کی جانب سے جب تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ اختر ڈاوچ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ اور اپنی سفارشات سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز کو جمع کرادی ہیں،یہ رپورٹ ستمبر 2019 میں جمع کرائی گئی، موجودہ پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام شبیر ڈیپر کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

The post سندھ سیکریٹریٹ کمپلیسک کی تعمیر 4 سال سے التوا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ih62bv

شریف خاندان ودیگر سیاسی رہنما انتقام کا شکار ہیں، فضل الرحمن

 مظفر آباد /  اسلام آباد /  پشاور:  جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ شریف خاندان ودیگر سیاسی رہنما انتقام کا شکار ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے مظفرآباد میں جمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیر مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کشمیر فروش حکمران ہے، ہم نے اس انتقامی نیب کے قانون کی مخالفت کی اس وقت ہماری بات نہیں سنی گئی اور آج شہباز شریف گرفتار ہو چکے ہیں، بیٹا بھی گرفتار ہے، نواز شریف وطن سے باہر ہیں اور دیگر سیاسی رہنما بھی انتقام کا شکار ہیں۔

مولانا نے کہا کہ ملک میں اسلامی عدالت کے قیام کی بات کی جائے تو کہا جاتا ہے متوازی عدالت بنائی جا رہی ہے، مجھے بتائیں کہ نیب کورٹ کیا متوازی عدالت نہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران احتساب کی آڑ میں اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے پر اتر آئے ہیں۔

The post شریف خاندان ودیگر سیاسی رہنما انتقام کا شکار ہیں، فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Sa5WYG

شہباز شریف کی گرفتاری، پارٹی اب مریم نواز چلائیں گی

 لاہور:  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پارٹی اب عملی طور پر مریم نواز ہی چلائیں گی۔

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سمیت تمام سینئر لیگی قیادت کو شہباز شریف کی مفاہمتی پالیسی کی بجائے نواز شریف کے جارحانہ بیانئے کو ترجیح دینا ہو گی۔ سوموار کوشہباز شریف کی گرفتاری سے قبل ہی پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سہہ پہر 4 بجے پریس کانفرنس شیڈول کر رکھی تھی لیکن شہباز شریف کی گرفتاری کے فوری بعد مریم نواز کی ہنگامی پریس کانفرنس کا دعوت نامہ بھجوا دیا۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی امور شاہد خاقان اور احسن اقبال کے ذریعے چلانے کا حکم دیا تھا لیکن مریم نواز ہنگامی طور پر میدان میں آئیں اور سینئر لیگی قیادت کو ان کی آواز پر لبیک کہنا پڑا۔ احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب سمیت تمام لیگی قیادت پریس کانفرنس میں موجود تھی۔ صرف شاہد خاقان ، خواجہ آصف اور سعد رفیق ہی موجود نہیں تھے۔

مریم نواز نے عندیہ دیا کہ وہ بہت جلد لیگی کارکنوں کے ہمراہ سڑکوں پر بھی نکلیں گی، ملک گیر احتجاجی جلوسوں، ریلیوں سمیت گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے لئے بھی مریم نواز ہی فرنٹ فٹ پر کھیلیں گی۔ اب دیکھنا ہو گا کہ پارلیمان کے اندر نواز شریف اور مریم نواز کی پالیسی پر کیسے عملدرآمد کیا جاتا ہے۔

The post شہباز شریف کی گرفتاری، پارٹی اب مریم نواز چلائیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ibMhCp

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آبادطلب

 اسلام آباد /  لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا اہم ہنگامی اجلاس آج ( منگل) کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس مسلم لیگ ( ن) سیکریٹریٹ پارک روڈ بالمقابل چٹھہ چک شہزاد اسلام آباد میں سہہ پہر 3بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے رہنما شریک ہوں گے اور شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہو گا۔ اجلاس میں دیگر سیاسی قائدین اور رہنما ؤں کے خلاف بھی حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر غور ہوگا۔پی ڈی ایم کے رہنما حکومت کی طرف سے سیاسی انتقامی کارروائیوں پر لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

 

The post پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آبادطلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30h70hS

شہباز شریف کی 2سال میں دوسری ’’نیب جیل یاترا ‘‘

 لاہور:  شہباز شریف کی دو سال میں دوسری مرتبہ ’’نیب جیل یاترا ‘‘ہو گئی۔

کورونا کے باعث منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو ضمانت قبل از گرفتاری کا جتنا ریلیف ملا شاید ہی کسی کو ملا ہو اس کیس کے آغاز سے ہی ’یار دوست ‘کہہ رہے تھے کی شہباز شریف کی گرفتاری اٹل ہے، ان کی گرفتاری سے شریف خاندان کے چھوٹے میاں کا پورا کبنہ ہی پابند سلاسل ہو گیا ہے۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد (ن) لیگ کو دو پیغامات پہنچانا ہے۔

 

The post شہباز شریف کی 2سال میں دوسری ’’نیب جیل یاترا ‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30fhyOL

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی

کراچی: سونے کی قیمت مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1866ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کی مزید کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95422روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 6000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1150روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 985روپے 94پیسے پر مستحکم رہی۔

The post عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cBZfbk

تحریک انصاف كے رہنما پولیس حراست میں جاں بحق

پنڈ دادن خان: پی ٹی آئی كے مقامی رہنما اور سابق سٹی ناظم طاہر آصف چوہدری پولیس حراست میں جاں بحق  ہوگئے۔

تھانہ جلالپور شریف كے علاقہ جالپ میں گزشتہ 2 ماہ سے ہونے والی ڈكیتیوں كے خلاف آج پنڈ دادن خان كے نواحی گاؤں پنڈی سید پور میں احتجاج كیا جانا تھا جس کی سربراہی كے لیے پی ٹی آئی رہنما طاہر آصف چوہدری مظاہرہ كرنے والے افراد كے درمیان موجود تھے۔

اسی دوران مقامی پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لیا جب کہ 2 گھنٹے بعد ان كے انتقال كی خبر آگئی اور ان كی لاش كو بی ایچ یو جلال پور شریف میں پہنچایا گیا گیا۔

ڈاكٹر كلیم اللہ كا كہنا ہے كہ طاہر آصف چوہدری كو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جب كہ پولیس كا مؤقف ہے كہ وہ اسپتال پہنچ كر جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب طاہر آصف چوہدری كے بھائی شاہد آصف چوہدری نے اپنے ویڈیو بیان الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بھائی كے قتل میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پنڈ دادن خان، ایس ایچ او جلالپور شریف، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیكنالوجی فواد چوہدری اور فیصل فرید شامل ہیں۔

The post تحریک انصاف كے رہنما پولیس حراست میں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cDiAsy

شہباز شریف عدالت کو مطمئن نہ کرنے پر گرفتار ہوئے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے اور باہر آکر عوام کے سامنے مظلوم بن رہے ہیں، شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز مشکل وقت میں اپنے چچا پر کاری ضرب لگائی۔

یہ بات انھوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ شریف خاندان ماضی کی طرح عدالتوں سے مرضی کے فیصلے چاہتا ہے، نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے، باہر آکر عوام کے سامنے مظلوم بن رہے ہیں، شہباز شریف اپنے اثاثوں کا جواب نہیں دے سکے لیکن انہیں بتانا ہوگا کہ اثاثے کیسے بنائے؟

یہ پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کرلیا

مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا تھا لاہور ہائی کورٹ نے شواہد دیکھ کر شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کی، شہباز شریف نے اپنے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس بنا کر منی لانڈرنگ کی جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں، انہی عدالتوں نے جب آپ کو ریلیف دیا تو آپ نے قبول کیا  اب سزا کیوں قبول نہیں؟

شہزاد اکبر کا کہنا تھا مریم نواز اپنے خاندان کی چوری چھپانے کے لیے معاملہ سیاسی بیانیے کی طرف منتقل کررہی ہیں، مفاہمت کی سیاست کا طعنہ دے کر مریم نواز نے مشکل وقت میں اپنے چچا پر کاری ضرب لگائی، عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اثاثوں سے متعلق وضاحت پیش کردی ہے، اگر آپ کو اعتراض ہے تو ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کریں۔

The post شہباز شریف عدالت کو مطمئن نہ کرنے پر گرفتار ہوئے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ifteqB

شہریار آفریدی سے وزیرمملکت کاعہدہ واپس لے لیا گیا

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی سے وزیر مملکت کاعہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

شہریار آفریدی کی کابینہ سے چھٹی ہوگئی ہے، ان سے وزیرمملکت کاعہدہ واپس لے لیا گیا ہے، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے بھی نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے تراہم وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہیں گے۔

واضح رہے کہ شہریارآفریدی اپنی شعلہ بیانی کی وجہ سے مشہور ہیں، تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے انہیں وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان تفویض کیا تھا تاہم بعد میں انہیں وزیر مملکت برائے بین الصوبائی رابطہ (سیفران) اور انسداد منشیات تفویض کیا تھا۔

The post شہریار آفریدی سے وزیرمملکت کاعہدہ واپس لے لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2G6gnu1

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عبداللہ شہید

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کی فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کےعلاقے شکئی میں دہشت گردوں کی اطلاع پر نائٹ پٹرولنگ کی جس پر دہشت گردوں نے پیٹرولنگ دستوں پر فائرنگ کردی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن عبداللہ نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

The post جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عبداللہ شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S88fM4

رواں مالی سال نجکاری سے 100ارب روپے حاصل کرلیں گے، میاں محمد سومرو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر نج کاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران سرکاری املاک کی نجکاری سے 100 ارب روپے کا ہدف حاصل کر لے گی.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث ہدف کے حصول میں تاخیر ہورہی ہے.اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نجکاری کا عمل شروع ہوا ہے جب کہ پیسکو اور حیسکو پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ابتدائی سٹڈی جاری ہے۔

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال سے حکومت کا معاشی ایجنڈہ متاثر نہیں ہوگا۔اپوزیشن کی کسی تحریک سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔موجودہ حکومت نہ صرف اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی بلکہ اگلے 5سال کے لئے بھی حکومت بنائے گی.

محمد میاں سومرواپوزیشن کو دیوار سے لگانا ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں.حکومت اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کے لئے ہمیشہ تیار ہے اس میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے.

The post رواں مالی سال نجکاری سے 100ارب روپے حاصل کرلیں گے، میاں محمد سومرو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2G6nUZN

رشتے کے تنازعے پردو خاندانوں کے جھگڑے میں 3 خواتین قتل

 راولپنڈی:  ڈھوک کمال دین کے علاقے میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے 3 خواتین کو قتل کردیا گیا۔ 

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھاکہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے ڈھوک کمال دین میں رشتہ کے تنازعے پر دو خاندانوں میں جھگڑا ہوا جس پر مخالفین نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے تین خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور دو زخمیوں کو بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ قتل ہونے والی تینوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی جائیں گی۔ ایس ایس پی آپریشنز پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ۔  پولیس کا کہنا تھاکہ تحقیقات کی جارہی ہیں، فائرنگ واقع میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

The post رشتے کے تنازعے پردو خاندانوں کے جھگڑے میں 3 خواتین قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mYdvjv

افغانستان میں امن کی کوششوں کے ساتھ شرپسندوں پر نظررکھنا ہوگی، شاہ محمود

 اسلام آباد: مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں افغان امن عمل کے حوالے سے جاری کاوشوں کے دوران ان شرپسند عناصر پر بھی نظر رکھنا ہوگی جو اس خطے میں امن و استحکام کا خواب  شرمندہ ء تعبیر ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

افغانستان کی اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں. ہم افغانستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری کا احترام کرتے ہیں. وزیر اعظم عمران خان شروع سے کہتے آ رہے ہیں کہ افغان مسئلے کا حل طاقت کے ذریعے ممکن نہیں. آج دنیا، پاکستان کے نکتہ نظر کو سراہ رہی ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ پاکستان افغانوں کی سربراہی میں، افغانوں کو قابلِ قبول مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے پر امن اور دیرپا سیاسی حل کا حامی ہے. پاکستان، مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے، افغان امن عمل میں خلوص نیت سے مصالحانہ کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے. امریکہ طالبان امن معاہدہ اور بعد ازاں دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا انعقاد وہ تاریخی اور نادر مواقع ہیں جن سے افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے امید کی شمع روشن ہوئی.

مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان میں قیام امن، خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے. ہمیں افغان امن عمل کے حوالے سے جاری کاوشوں کے دوران ان شرپسند عناصر پر بھی نظر رکھنا ہوگی جو اس خطے میں امن و استحکام کو شرمندہ ء تعبیر ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے.

انہوں ںے کہا کہ افغانستان کی تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا. پاکستان دہائیوں سے مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کی  باوقار  وطن واپسی کا خواہاں ہے.

چیرمین افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستان کی طرف  سے کی جانے والی مخلصانہ، مصالحانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا.

The post افغانستان میں امن کی کوششوں کے ساتھ شرپسندوں پر نظررکھنا ہوگی، شاہ محمود appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ggs4hz

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...