کراچی: شہرقائد میں کل سے ہیٹ ویوشروع ہوگی اورپارہ 40 ڈگری تک جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں کل سے ہیٹ ویوشروع ہوگی۔ ہیٹ ویوکے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا اورہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہوگا جب کہ پارہ 40 ڈگری تک جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، ہوائیں 13 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔
The post شہر قائد میں کل سے ہیٹ ویوشروع ہوگی، محکمہ موسمیات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fd6uaC
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box