کراچی / لاہور: ملک بھرمیں نادرا دفاترآج سے شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے حکم نامہ کے بعد ملک بھرکے مختلف شہروں میں آج سے پہلے مرحلہ میں 56 سے زائد نادرا دفاترکھول دیئے گئے ہیں۔ دفاترصبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
نادرا دفاترمیں داخلے کیلئے ماسک لگانا اوردرجہ حرارت چیک کروانا لازمی قراردیا گیا ہے۔ درخواستگزارکے ہاتھوں پرسینی ٹائزرلگوانا لازمی قراردینے سمیت نادرا دفاترکے اندراورباہردی گئی ہدایات پرعمل اورسماجی فاصلہ رکھنا لازمی ہے جب کہ نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اوردستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن کے باعث نادرا دفاترکوبھی حفاظتی اقدام کے پیش نظر بند کردیا گیا تھا۔
The post ملک بھرمیں نادرا دفاترآج سے کھول دیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2z8OoWA
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box